محکمہ خزانہ نصیرآباد کے اسسٹنٹ اکاونٹ آفیسر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے

بدھ 9 نومبر 2016 20:02

تمبو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 نومبر2016ء)محکمہ خزانہ نصیرآباد کے اسسٹنٹ اکاونٹ آفیسر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے ٹریڈیونینوں نے آڈٹ کمیٹی کو اکاونٹ آفیسر کی موت کا ذمہ دار قرار دے دیا حکام بالا واقعے کا نوٹس لیں تفصیلات کے مطابق محکمہ خزانہ نصیرآباد کے اسسٹنٹ اکاونٹ آفیسر اور خزانہ اسٹاف ایسوسی ایشن کے سابق ضلعی صدر عبدالغفار چانڈیوخزانہ آفیس ڈیرہ مرادجمالی میں حرکت قلب بند ہونے کے باعث انتقال کرگئے ان کی انتقال کی خبر جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی آل ملازمین اتحاد سمیت جی ٹی اے ،سیسا ،اور ایپکا کے عہدیداران ودیگر ملازمین سیول ہسپتال پہنچ گئے مرحوم کی میت کو ان کے آبائی گاوں میروخان ضلع لاڑکانہ سندھ روانہ کردی گئی دریں اثناء محکمہ خزانہ نصیرآباد کے ڈسٹرکٹ اکاونٹ آفیسر سیسا ،ایپکا اور گورنمنٹ ٹیچرزایسوسی ایشن ودیگر تنظیموں نے الزام عائد کرتے ہوئے متوفی عبدالغفار چانڈیوکی ناگہانی موت کا ذمہ دار آڈٹ کمیٹی کو قرار دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ آڈٹ کمیٹی نے مبینہ طور پر متوفی عبدالغفار کو دوران چھان بین ذہینی اور نفسیاتی پریشانی میں مبتلاکیا گیا جس کے باعث ان کو دل کا دورہ پڑگیا اور وہ اس کے لئے جان لیو ثابت ہوا ٹیڈیونینوں نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ واقعہ کا نوٹس لیکر ذمہ داروں کا تعین کریں ۔