قومی اسمبلی قائمہ ریلوے میں کراچی ٹرین حادثے کی ابتدائی رپورٹ پیش

بدھ 9 نومبر 2016 20:02

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 نومبر2016ء) قومی اسمبلی کی قائمہ برائے ریلوے میں کراچی ٹرین حادثے کی ابتدائی رپورٹ پیش کر دی گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلا ت کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی ریلوے میں پیش کی گئی رپورٹ کے مطابق ذکریا ایکسپریس کیڈرائیور اور اسسٹنٹ ڈرائیور نے ریڈ سگنل توڑا اور لانڈھی ریلوے اسٹیشن پر کھڑی فرید ایکسپریس کو پیچھے سے ٹکر مار دی اور ٹرین سے چھلانگ لگا کر فرار ہو گئے۔

حادثے کے وقت ذکریا ایکسپریس کی رفتار بہت زیادہ تھی۔ وزیر ریلوے سعد رفیق نے کمیٹی کو بتایا کہ حالیہ ریلوے حادثات سگنل کی خرابی سے نہیں انسانی غفلت کے سبب ہوئے۔ ریلوے میں سزاؤں کا نظام موثر بنانے کی ضرورت ہے اس کیلئے قواعد میں تبدیلی کرنا ہو گی۔ ذکریا ایکسپرییس کے ڈرائیور اور اسسٹنٹ ڈرائیور کو حادثے کا ذمہ دار قرار دیا گیا ہے۔ تفصیلی رپورٹ 8 روز میں آئے گی۔۔۔۔۔عمرا ن چوہدری