ایف پی سی سی آئی کے سنیئر نا ئب صدر شیخ خالد تواب کی ڈونلڈ ٹر مپ کو امریکہ کا صدر منتخب ہو نے پر مبا رکباد

بدھ 9 نومبر 2016 20:00

کرا چی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 نومبر2016ء) فیڈریشن آف پاکستا ن چیمبرزآف کامر س اینڈ انڈ سٹر ی کے سنیئر نا ئب صدر شیخ خالد تواب نے امریکہ کے 45ویں نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹر مپ جن کا تعلق رپبلیکن پا رٹی سے ہے کو امریکہ کا نیا صدر منتخب ہو نے پر مبا رکبا دپیش کی ۔ خا لد تواب نے امریکی صدور کی تا ریخ کا حوالا دیتے ہو ئے کہاکہ رپبلیکن جماعت کی پالیسیا ں ہمیشہ پا کستان کی معیشت کو مستحکم کر نے اور پاکستان میں خو شحالی کے لیے دو ستا نہ رہی ہیں ۔

انہوں نے امید ظا ہر کی کہ ڈونلڈ ٹر مپ کے دور میں دو نو ں ممالک کے در میان دو ستا نہ تعلقا ت بشمو ل تجا رتی اور معاشر تی تعلقا ت مز ید مضبو ط ہو نگے اور امریکہ دہشتگر دی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی حمایت جا ری رکھے گا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ڈونلڈ ٹرمپ پاکستان کی دہشتگر دی کے خلاف جنگ اور پاکستانی افو ج کی قر با نیوں کو سرا ہے گی ۔ شیخ خالد تواب نے کہاکہ امر یکہ پاکستان کا بڑا تجا رتی پا رٹنر ہے اور دو نو ں ممالک کے در میان اس وقت تجا رتی حجم 5.5بلین ڈالر سے زیا دہ ہے جو کہ پاکستان کی جانب سے ٹیکسٹائل کی برا ٓمد پر مشتمل ہے ۔

انہوں نے کہاکہ امر یکہ کے نئے صدر سے امید کر تے ہے کہ وہ نہ صر ف GSP کو وسعت دے گے بلکہ اس میں ٹیکسٹا ئل اور چمڑ ے کی اشیا بھی شامل کر ے گا اور اس کی ڈیڈ لا ئن میں 2017 کے بعد کی تو سیع کر ے گا ۔خالد تواب نے مزید کہاکہ نئے امریکی صدر کے قیا دت میں علا قا ئی مسائل کو حل کرنے میں مدد ملے گی اور عالمی امن اور اقتصادی خو شحالی کے نئے دور کا آغا ز ہو گا ۔ انہوں نے کہاکہ عالمی سطح پر جو غیر یقینی صو رتحال امریکی انتخا با ت کی وجہ سے پیدا ہو ئی تھی اور پاکستا ن کی اسٹاک مارکیٹ تنازلی کا شکا ر ہو ئی تھی وہ سب اب ختم ہو جا ئے گی ۔

متعلقہ عنوان :