اسلامی فلاحی ریاست کاقیام علامہ اقبال کاخواب تھا،حافظ طاہر مجید

خواب کو بابائے قوم نے عملی شکل دینے کی کوشش کی ،امیر جماعت اسلامی حیدرآباد

بدھ 9 نومبر 2016 20:00

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 نومبر2016ء) امیرجماعت اسلامی ضلع حیدرآبادحافظ طاہرمجیدنے کہاہے کہ اسلامی فلاحی ریاست کاقیام علامہ اقبال کاخواب تھاجسے بابائے قوم نے عملی شکل دینے کی کوشش کی ۔ اقبال محض شاعرنہیں عظیم مفکر اورمصلح قوم ہیں جن کے خیالات ہی برصغیر کے علاوہ دیگر اقوام نے بھی فائدہ اٹھایاہے ۔ان خیالات کااظہارانھوں نے ورکرزکنونشن کے سلسلے میں کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کیاانھوں نے کہاکہ پاکستان کوپاکستان بنانے کے لیے اقبال کے خیالات کاعام کرناہوگاکلام اقبال سے ہی ملک کاحقیقی تشخص سامنے آسکتاہے شاعر مشرق نے برصغیرمیں اسلامی فلاحی ریاست کاجو خواب دیکھاتھااسے قائداعظم نے پوراکرنے کی کوشش کی اورایک عظیم مملکت حاصل کی قائداعظم کے بعداب ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم ملک کومدینہ منورہ کی پہلی اسلامی ریاست کی طرزپر فلاحی مملکت بنائیں جس میں حق داروں کاان کاملے ،ظالموں کوان کے ظلم سے روکاجاسکے ،نیکی اورخیرکے کاموں کوفروغ ملے ،برائیوں کے راستے بندہوں ،ہرشخص کوجان ،مال اورعزت کاتحفظ ہو۔

(جاری ہے)

علامہ اقبال کامطلوب مردمومن کے لیے ان کی نگاہ انتخاب سیدابوالاعلیٰ موودی پر پڑی جسے مولانامودوی ؒ نے جماعت اسلامی کی صورت میں پیش کیا،مسلک ،علاقائیت ،موروثیت جیسی بیماریوں سے دورجماعت اسلامی نے ملک وملت کے لیے عظیم قربانیاں دی ہیں اور یہ سلسلہ جاری ہے ۔جماعت اسلامی نے سراج الحق جیسی درویش صفت شخصیت اور مومنانہ بصیرت رکھنے والی قیادت دی ہے اور دودفعہ اسلام آبادکوخون خرابے سے بچایاہے اورکرپشن کے خلاف جدوجہدکومنظم کیاہے کرپشن کیخلاف جماعت اسلامی کی جدوجہداس وقت تک جاری رہے گی جب تک اس کیخلاف بندنہیں باندھاجاتا۔انھوں نے کہاکہ کارکنان 26,27 نومبر کوباغ جناح کراچی میں کل سندھ ورکرزکنونشن کی تیاریاں کریں ۔