کراچی،اسداللہ بھٹو کی نومنتخب امریکی صدرٹرمپ کو کامیابی پر مبارکباد

بدھ 9 نومبر 2016 20:00

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 نومبر2016ء) نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان وسابق ایم این اے اسداللہ بھٹو نے نومنتخب امریکی صدرٹرمپ کو کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ ہے کہ وہ بطورامریکی صدر انسانیت کیلئے امن وخوشحالی کے اقدامات کریں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بدھ کے روز ایک بیان میں کہا کہ یہ تو وقت اورنومنتخب صدر کے اقدامات ہی بتائیں گے کہ وہ اپنے اورامریکہ کے حوالے سے دنیا بھر کے مظلوم وستم رسیدہ انسانوں خاص طورپرمسلمانوں میں پائے جانے والے تحفظات کو کس حد تک ختم کرسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :