جیکب آباد، خزانہ آفس کے اکائونٹ افسر اور گسٹا رہنما کے درمیان جھگڑا

گسٹا رہنما سمیت 4نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا

بدھ 9 نومبر 2016 19:58

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 نومبر2016ء) خزانہ آفس کے اکائونٹ افسر اور گسٹا رہنما کے درمیان جھگڑے کا مقدمہ گسٹا رہنما سمیت 4نامعلوم افراد کے خلاف درج۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں خزانہ آفس میں ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ آفیسر قیصر ہاشمی اور گسٹا ٹھل کے صدر نظیر احمد نوناری کے درمیان ہونے والے جھگڑے کا مقدمہ گذشتہ روز ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ آفیسر قیصر ہاشمی کی مدعیت پر سول لائن تھانہ پر گسٹا رہنما نظیر نوناری سمیت 4نامعلوم افراد کے خلاف درج کرلیا گیا ہے تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔ #