پاکستان کو حقیقی معنوں میں فلاحی اسلامی ریاست بنانے کے لئے علامہ اقبال ؒ کی تعلیمات پر عمل ضروری ہے ، حافظ محبوبعلی سہتو

حکمران علامہ اقبال کی تعلیمات کو بھول چکے ہیںشاعر مشرق کے یوم پیدائش پر ملک کے چاروں صوبوں کو وفاق کو متحد نہ ہونا افسوس کی بات ہے، رہنما سنی تحریک

بدھ 9 نومبر 2016 19:58

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 نومبر2016ء) سنی تحریک کے مرکزی رہنما حافظ محبوب علی سہتو نے کہا ہے کہ پاکستان کو حقیقی معنوں میں فلاحی اسلامی ریاست بنانے کے لئے ضروری ہے شاعر مشرق علامہ اقبال ؒ کی تعلیمات پر عمل کیا جائے اور نوجوان نسل کو علامہ قبال ؒ کی سوانح حیات کے بارے میں آگاہ کیا جائے حکمران علامہ اقبال کی تعلیمات کو بھول چکے ہیںشاعر مشرق کے یوم پیدائش پر ملک کے چاروں صوبوں کو وفاق کو متحد نہ ہونا افسوس کی بات ہے یوم اقبالؒ کی چھٹی کے نام پر قوم کو تقسیم کیا جارہا ہے علامہ اقبال ؒ نے کسی ایک صوبے کی آزادی نہیں بلکہ پاکستا ن کی آزادی کا خواب دیکھا تھا کرپٹ حکمرانوں نے علامہ اقبالؒ کے خواب کو شرمندہ کردیا ہے آج کو پاکستان وہ نہیں ہے جس کو خواب علامہ اقبال نے دیکھا تھا ان خیالات کا اظہار انہوں نے شاعر مشرق علامہ اقبال ؒ کے یوم پیدائش کے موقع پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، سیمینار سے صوبائی رہنما انور کمال بلوچ ، ضلعی کنونیئر خرم شہزاد دیگر نے بھی خطاب کیا مقررین نے مزید کہا ہے کہ شاعر مشرق علامہ اقبال ؒ نے پاکستان کی آزادی کی تحریک میں اہم کردار ادا کیا اور پاکستان کی بنیاد جس دو قومی نظرئیے پر رکھی گئی درحقیت و ہ اقبال ؒکا تصور ہے ہمیں ہمیشہ اس عظیم شخصیت کو یاد رکھنا چائیے علامہ اقبال کو شمار تحریک آزادی کے ان رہنمائوں میں ہوتا ہے جنہوں نے پاکستان کی صورت میں مسلمانوں کے لئے ایک الگ وطن کو خواب دیکھا اور مسلمانوں کو اس مقصد کے حصول کے لئے عملی طور پر تیار کیا نوجوان نسل کو علامہ قبال ؒ کی سوانح حیات کو مطالعہ کرنا چائیے علامہ اقبال ؒ کے افکار و خیالات کی روشنی میں پاکستان کو اسلام کا مضبوط قلعہ بنا کر عالم اسلام کو دفاع کرنا چائیے تھا بد قسمتی سے آج ملک کے ایوانوں میں ایسے لوگ بیٹھے ہیں جنہوں نے قومی خودداری کو پس پشت ڈال کر غیروں کے آگے کشکول اٹھا کر بھیک مانگا شروع کردی ہے علامہ اقبالؒ کی افکار پر عمل کرکے ہی ہم ایک مضبوط قوم بن سکتے ہیں علامہ اقبال کی شاعری اسلام اور مسلمانوں کے لئے مشعل راہ ہے۔

#

متعلقہ عنوان :