بے نظیر ائیر پورٹ پر ائیرپورٹ سیکورٹی فورس نے مسافر کو گرفتار کر لیا، دو کلو ہیروئن برآمد

بدھ 9 نومبر 2016 19:55

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 نومبر2016ء) بے نظیر ائیر پورٹ پر ائیرپورٹ سیکیورٹی فورس نے مسافر کو گرفتار کرکے دو کلو ہیروئن برآمد کرلی۔

(جاری ہے)

نجی تی وی کے مطابق بدھ کے روز فیصل آباد کا رہائشی سلیم اسلام آباد کے بے نظیر بھٹو ائیرپورٹ سے سعودی عرب جارہا تھا کہ اے ایس ایف نے سامان کی تلاشی کے دوران بیگ میں چھپائی گئی دو کلو ہیروئن برآمد کرکے مسافر سلیم کو گرفتار کرلیا۔ (عابد شاہ)

متعلقہ عنوان :