سرتاج عزیز کی نئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو کامیابی پر مبارکباد

پاکستان نئی امریکی انتظامیہ سے بھرپور تعاون جاری رکھے گا،مشیر خارجہ

بدھ 9 نومبر 2016 19:54

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 نومبر2016ء) مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے نئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو صدارتی انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی۔ جاری بیان میں سرتاج عزیز کا کہنا ہے کہ پاکستان نئی امریکی انتظامیہ سے بھرپور تعاون جاری رکھے گا۔

(جاری ہے)

سٹریٹیجک مذاکرات کو مزید مؤثر بنانے کی کوشش کریں گے اور کوشش یہ بھی ہوگی امریکہ سے اقتصادی تعلقات مزید مستحکم رہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ نو منتخب امریکی صدر ترمپ مسئلہ کشمیر کے حل کا سب سے پرانا مقدمہ ہے۔ 70 سال سے نہتے کشمیریوں پر بھارتی افواج کی جانب سے بے پناہ ظلم کا سلسلہ جاری ہے۔ کشمیر کا ایشو نو منتخب صدر کیلئے ایک چیلنج ہے۔ (عابد شاہ)

متعلقہ عنوان :