اے این ایف کی ملک گیر 19کارروائیاں، 2خواتین سمیت 28 ملزما ن گرفتار

7ارب 60کروڑروپے مالیت کی 1.4 ٹن منشیات برآمد، 5گاڑیاں قبضے میںلے لیں

بدھ 9 نومبر 2016 19:54

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 نومبر2016ء) انسداد منشیات فورس (اے این ایف) نے 19مختلف کاروائیوں میں 7ارب 60کروڑروپے مالیت کی 1.4 ٹن منشیات برآمدکرکے 2خواتین سمیت 28 ملزمان کو گرفتار کر لیا جبکہ ملزمان کے زیر استعمال 5گاڑیاں قبضے میںلے لیںبرآمد شدہ منشیات میں1.359ٹن ہیروئن،42.6 کلوگرام چرس اور 7کلوگرام افیون شامل ہے اے این ایف راولپنڈی نے اقبال شہید ٹول پلازہ، جی ٹی روڈ ،اٹک سے ٹویوٹا ہائی ایس آر پی ٹی8879 سے 10 کلوگرام چرس برآمد کر کے عباس خان نامی ڈرائیور کو گرفتار کر لیاجبکہ کوہ نور ملز بس اسٹاپ سے ایک ٹویوٹا کار نمبروی یو 528 سے 5 کلوگرام ہیروئن برآمد کر شاہ حسین اور خیال محمدکو گرفتار کر لیا ، اٹک سے نوروز خان سکنہ خیبر ایجنسی اور سید قاسم علی سکنہ اسلام آبادکو حراست میں لے کر 4 کلو گرام چرس اور 1 کلوگرام افیون برآمد کر لی ادھر برہان انٹر چینج پر چوتھی کاروائی میں سہیل خان سکنہ چارسدہ اور شاہ جہان سکنہ پشاورسے 4 کلوگرام چرس اور گولڑہ موڑ بس اسٹاپ، مین جی ٹی روڈسے محمد عبداللہ سکنہ پشاور اور اسکی خاتون ساتھی زبیدہ بی بی سی4کلوگرام چرس ، نثار احمد سکنہ گجرات سے 4 کلوگرام افیون برآمد کر لی اسی طرح چونگی نمبر 26 بس اسٹاپ، اسلام آباد محمدگُل اور مبین ساکنان پشاور سے 3 کلوگرام چرس برآمد کر لی ادھر ایبٹ آباد موڑجی ٹی روڈ حسن ابدال سے موٹر سائیکل نمبرآر آئی ایم 1927پر سوارمحمد زوار سکنہ چکوال سے 3 کلوگرام چرس برآمد کر لی جبکہ ترنول بس اسٹاپ سے قاسم گُل سکنہ خیبر ایجنسی سے 1 کلوگرام چرس اور سوزوکی پک اپ نمبراے ڈی اے 538 کے ڈرائیور محمد الیاس سے 500گرام چرس برآمد کر لی،ادھراے این ایف پشاور نے حضرت اللہ سکنہ خیبر ایجنسی اور اس کی خاتون ساتھی سعیدہ کو مین موٹر وے ٹول پلازہ پشاور سے گرفتار کر کے 2 کلوگرام چرس اورمسافر وین سے ذیشان اور اکبر علی سے 1.1کلو گرام ہیروئن برآمد کرلی ،اے این ایف لاہورنے ٹھوکر نیاز بیگ بس اسٹاپ ، ملتان روڈ ،لاہور سے ایک سوزوکی مہران کار نمبرایم این این2443 سے 8کلوگرام ہیروئن برآمد کرکے ولید بنگش اور محمد بلال ساکنان پشاورکو گرفتار کر لیا، کوہستان بس اسٹاپ ، فیصل آباد سے عمران رضاسکنہ پشاور اور محمد عمرسکنہ فیصل آباد سے 2.4کلوگرام چرس برآمد کرلی تیسری کاروائی میں ٹوٹل پٹرول پمپ، بالمقابل نیازی بس اسٹینڈ، بند روڈ لاہورسے نور جان سکنہ پشاورسے 2 کلوگرام افیون اور سید عادل سکنہ بلتستان سے 700 گرام چرس برآمد کر لی اے این ایف کراچی نے ریلوے کراسنگ ، پاک کولا فیکٹری، سائیٹ ایریا ، حیدر آباد میں چھاپہ مار کر 4 کلوگرام چرس اور لعل زاد نامی منشیات فروش کے ڈاڈیکس چادر فیکٹری، پختون آباد، منگھو پیر روڈ، کراچی میں واقع اڈے پر چھاپہ مار کر مغربی کراچی کے رہائشی رحمان زادا، شہزاد اورذاکر اللہ نامی 3 ملزمان کو گرفتار کرکے 4 کلوگرام چرس برآمدکر لی ،اے این ایف کوئٹہ نے کلی کلان ، تحصیل چمن، ضلع کلہ عبداللہ سی 1345کلوگرام ہیروئن قبضے میں لے لی �

(جاری ہے)

متعلقہ عنوان :