Live Updates

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے مسلم لیگ(ق)کے رہنماطاہرصادق کی ملاقات

اٹک میں ضلعی حکومت کی تشکیل میں تعاون کافیصلہ،عمران خان نے اٹک میں ملکرضلعی حکومت بنانےکی حکمت عملی کی منظوری بھی دے دی

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 9 نومبر 2016 19:37

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے مسلم لیگ(ق)کے رہنماطاہرصادق کی ملاقات

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔09نومبر2016ء) :تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے مسلم لیگ(ق)کے رہنما طاہرصادق نے ملاقات کی۔بنی گالہ میں عمران خان اورطاہرصادق کے درمیان ملاقات میں اٹک میں ضلعی حکومت کی تشکیل میں تعاون کافیصلہ کیاگیا۔عمران خان نے مل کر ضلعی حکومت بنانے کے فیصلے کی منظوری بھی دے دی ہے۔اس سے قبل عمران خان کی زیر صدارت بنی گالہ میں لیگل ٹیم کا اجلاس بھی ہوا۔

جس میں سپریم کورٹ میں پاناما کیس سے متعلق امورپرمشاورت کی گئی۔

(جاری ہے)

عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ وزیراعظم اور انکے بچوں کےجوابات کےتضادات سامنے لائے جائیں۔اجلاس میں سپریم کورٹ میں جمع کرانےکیلیے پی ٹی آئی کی دستاویزات کا جائزہ بھی لیا گیا۔بعدازاں عمران خان سے سابق وفاقی وزیربابراعوان نے ملاقات کی ہے،جس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال اور پانامالیکس ایشوپرتبادلہ خیال کیاگیا۔ذرائع کے مطابق عمران خان نے اپنی رہائشگاہ بنی گالہ میں بابراعوان سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ حکمران احتساب سے نہیں بچ سکتے۔کرپشن کیخلاف تحریک منظم ہوچکی ہے۔انہوں نے کہاکہ حکمرانوں کے کرپشن چھپانے کے عمل کو بے نقاب کرینگے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات