علامہ اقبال کی فکر پر عمل کر کے ہم پاکستان کو دنیا میں ایک مثالی مملکت کے طور پر پیش کر سکتے ہیں، علامہ مبارک موسوی

بدھ 9 نومبر 2016 19:54

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 نومبر2016ء) مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی سیکرٹریٹ لاہور میں یوم اقبال کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی سیکرٹری جنرل پنجاب علامہ مبارک موسوی نے کہا کہ حکیم الامت علامہ محمد اقبال کی فکر پر عمل کر کے ہم پاکستان کو دنیا میں ایک مثالی مملکت کے طور پر پیش کر سکتے ہیں،لیکن بد قسمتی سے ہمارے سیاست دانوں نے اقبال کی فکر کیخلاف اغیار پر بھروسہ کر کے ملک کو مشکلات اور بحرانوں کی طرف دھکیلنے میں کوئی کسر باقی نہیں رکھا ہے،اقبال نے ہمیں خودی اور غلامی سے آزادی کا درس دیا ،اسلامی طرز زندگی اور مشرقی تہذیب کو اپنانے اور آگے بڑھنے کا درس دیا،لیکن ہم آج بھی مغرب کے تابع اور مغربی ثقافت کے غلام بنے ہوئے ہیں،اقبال نے ہمیں امن رواداری اور محبت کا درس دیا،لیکن آج انتہا پسندی اور مذہب کے نام پر کفر کے فتوئے لگا کر مسلمانوں کا خون بہایا جارہا ہے،انہوں نے کہاہمیں اقبال اور قائد اعظم کے افکار ان کے تصاویر کیساتھ فریم کرکے دفاتر میں سجھانے کے بجائے اس پر عمل کر کے معاشرتی برائیوں کیخلاف جدو جہد کرنا ہو گا،اقبال کی خودی کا درس بھلا کر ہمارے حکمران اس عظیم مملکت خداداد پاکستان کے زرعی،معدنی،افرادی قوت جیسے وسائل اور خدا کی ذات اقدس پر بھرسہ کی بجائے مغرب کے دروازے پر کاسہ لئے قومی و اسلامی اقدار کا تمسخر اڑا رہے ہیں،ہم نے اپنے ہیروز کی فکر کو فراموش کر دیا ہے،آج ملک کو سنوارنے اور امن کا بھاشن دے کر آنے والے سیاست دانوں نے ملکی وسائل کو لوٹ کر اپنے اور اپنی اولادوں کے لئے اثاثوں میں اضافہ ضرور کیا ہے لیکن محب وطن غریب عوام اب بھی بنیادی انسانی حقوق سے محروم ہیں،آج اکیسویں صدی میں بھی تھر اور چولستان میں بچے بھوک سے مر رہے ہیں،آج سندھ پنجاب اور بلوچستان میں غریبوں کی وڈیروں اور سرمایہ داروں کے ہاتھوں اب بھی خریدو فرخت جاری ہے،مذہب کے بیوپاری اب بھی لوگوں کو اسلام کے نام پر تشدد کے لئے تیار کر رہے ہیں،حوا کی بیٹیوں کی عزت اب بھی تار تار ہو رہے ہیں،کیا ہم نے بحثیت قوم کبھی سوچا ہے کہ ہم کس اقدار اور افکار کے وارث ہیں خدا ہمیں اپنے عظیم لیڈورں کے افکار اور اسلامی طرز زندگی کو اپنا کر وطن میں امن محبت اور رواداری قائم کرنے اور دشمن کی ہر سازش کا مقابلہ کرنے کے لئے اتحاد وحدت عطا فرمائے،آمین،تقریب میں صوبائی و ضلعی رہنماوں اور کارکنان کی بڑی تعداد شریک ہوئے۔

متعلقہ عنوان :