وزیراعلیٰ پنجاب کی علامہ اقبال کے مزار پر حاضری، پھولوں کی چادر چڑھائی ، ملکی سلامتی، ترقی و خوشحالی کیلئے دعا

بدھ 9 نومبر 2016 19:53

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 نومبر2016ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے یوم اقبالؒ کے موقع پر شاعر مشرق علامہ اقبالؒکے مزار پر حاضری دی اورمزار پر پھولوں کی چادر چڑھانے کے بعد فاتحہ خوانی کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وزیراعلیٰ شہباز شریف نے ملک کی سلامتی، ترقی و خوشحالی اوراستحکام کیلئے خصوصی دعا کی۔ وزیراعلیٰ نے مزار اقبال? پر مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات درج کئے۔ اس موقع پر صوبائی وزیر مجتبیٰ شجاع الرحمان،کمشنر لاہورڈویڑن،ڈی سی او لاہور اوراعلی حکام بھی موجود تھے۔