پاکستان کے باشعور عوام نے دھرنے والوں کادھڑن تختہ کردیا ،اسلام آبادکو لاک ڈائون کرنے کا اعلان غیر قانونی عمل تھا،ماضی کی غلطیوں سے اجتناب کرتے ہوئے شفاف طریقے سے لٹیروں کاکڑا احتساب کرنا ہوگا، پاکستان کو آج اندرونی وبیرونی چیلنجز کا سامنا ہے ،جن سے نمٹنے کیلئے اتحاد، اتفاق اوریگانگت پرچلتے ہوئے قوم کویکجان ہوناہوگا،علامہ اقبالؒکی شاعری اورافکار پر عمل پیراہوکرہی ہماری زندگیوں میں انقلاب آئے گااور پاکستان اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کریگا،اقبالؒ کا پیغام خودی،اخوت،ایثار ،محبت اورمحنت ہم سب کیلئے مشعل راہ تھا ،ہے اور رہے گا
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی مزار اقبال پرمیڈیاسے گفتگو
بدھ 9 نومبر 2016 19:53
(جاری ہے)
وزیراعلیٰ شہبازشریف نے کہا کہ ہم نے بحیثیت قوم بہت وقت ضائع کیا ہے لیکن اب وقت آگیا ہے کہ اس پر رونے دھونے کے بجائے ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھ کر آگے بڑھا جائے۔
آج ہمیںاس عظیم شاعرعلامہ اقبالؒ سے عہدکرناہے کہ ان کے ابدی پیغام پر عمل پیراہوکر ہی پاکستان کی منزل کا حصول یقینی بنائیں گے اورعلامہ اقبالؒکی شاعری اورافکار پر عمل پیراہوکرہی ہماری زندگیوں میں انقلاب آئے گااور پاکستان اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کرے گا۔اقبال نے اپنی شاعری اورافکار کے ذریعے جو پیغام دیا ہے اسے ہمیں اپنی عملی زندگی میں اپنانے کی ضرورت ہے۔اگر ہم اس پیغام پر دل و جان سے عمل پیرا ہوں گے تو پہاڑ یا سمندر بھی ہماری منزل میں رکاوٹ نہیں بن سکیں گے۔ انہوںنے کہا کہ پاکستان کو آج اندرونی اوربیرونی چیلنجز کا سامنا ہے اوران چیلنجز سے مقابلے کیلئے اتحاد، اتفاق، یکجہتی اوریگانگت پرچلتے ہوئے پوری قوم کو یکجان دو قالب ہونا ہے۔آپس کے باہمی اختلافات کو بالائے طاق رکھنا ہوگا۔ علامہ اقبال نے اپنی شاعری کے ذریعے امن ، بھائی چارے ،اتحاد اوراتفاق کا پیغام دیاہے اوراگر ہم اس راستے پر چلیں گے تو کوئی ہمارا راستہ نہیں روک سکے گا۔انہوںنے کہا کہ علامہ اقبال نے جو پیغام دیا اسی کو آگے بڑھانے کی ضرورت ہے۔ملک کی ترقی اورعوام کی خوشحالی کیلئے امیر اور غریب کے درمیان تفاوت کو ختم کرنا ہوگااوراس کے ساتھ وسائل پر چھیناجھپٹی کا خاتمہ ضروری ہے ،اسی طر ح غریب قوم کے اربوں روپے لوٹے گئے اورقومی وسائل پر بے دردی سے ڈاکہ ڈالا گیا،ماضی کی غلطیوں سے اجتناب کرتے ہوئے شفاف طریقے سے لٹیروں کاکڑا احتساب کرنا ہوگااوراس شفاف احتساب سے قوم کی منزل آسان ہوگی اور آئندہ کا راستہ سہل ہو جائے گا-انہوںنے کہا کہ پاکستانی قوم انتہائی باصلاحیت اورقوی ہے اور ہمارے پاس بہترین اذہان،باصلاحیت افراد ،بہادر اور جری افواج موجود ہے۔انہوںنے کہا کہ سی پیک نے پاکستان میں ایک انقلاب برپا کردیاہے اورسی پیک کے تحت توانائی اورمنصوبے انتہائی تیزرفتاری سے مکمل ہورہے ہیں۔سی پیک ترقی اورخوشحالی کا ضامن ہے۔ انہوںنے کہا کہ اتحاد،اتفاق ،بھائی چارے،یگانگت،یکجہتی اورایثار پر چلیں گے توہم منزل مقصود پر ضرور پہنچ جائیں گے اور پاکستان اپنے پاؤں میں کھڑا ہوکر ایک حقیقی معنوں میں اسلامی فلاحی ریاست بنے گااور اقوام عالم میں اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کرے گااوردنیا میں پاکستان کو عزت اورتوقیر کی نگاہ سے دیکھا جائے گا۔انشاء اللہ قائد اوراقبال کے خوابوں کی تعبیر ضرور ملے گی۔وزیراعلیٰ نی2نومبر کے دھرنے کے حوالے سے پوچھے گئے میڈیا کے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پاکستان کے باشعور عوام نے دھرنے والوں کادھڑن تختہ کردیا ہے اورعوام نے 2نومبر کو احتجاج کی کال دینے والے لوگوں کو یکسر مسترد کیا ہے۔پاکستان اب آگے بڑھے گا اوراپنی منزل حاصل کرے گا۔ایک اور سوال کے جواب میں انہوںنے کہا کہ اسلام آبادکو لاک ڈائون کرنے کا اعلان غیر قانونی عمل تھااورعوام اس سے لاتعلق رہے ہیں-مزید اہم خبریں
-
بھارت: بی جے پی کے اکلوتے مسلم اُمیدوار کون ہیں؟
-
مریم نواز کا پولیس یونیفارم پہننا معاملہ،اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس سے جواب طلب
-
گھیراوٴ جلاوٴ اور مار دھاڑ کی گندی سیاست نہیں چل سکتی ہے، سعدرفیق
-
سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں،محمد اورنگزیب
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.