پشاور،نا غے کے دن گوشت۔شینواری اور ذائقہ ریسٹورنٹ کے منیجر گرفتار

بدھ 9 نومبر 2016 19:53

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 نومبر2016ء) ضلعی انتظامیہ نے کاروائی کرتے ہوئے ناغے کے دن گوشت کی فروخت پر شینواری اور ذائقہ ریسٹورنٹ کے منیجرز کو گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر پشاور ریاض خان محسودکی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر عمران خان نے یونیورسٹی روڈ پر ترسکن، ذائقہ، زم زم ریسٹورنٹ، نمکین تکہ،اسلامیہ تکہ، چرسی تکہ اور شینواری ریسٹورنٹس کا معائنہ کیا۔

ناغے کے دن گوشت فروخت کر نے پر ذائقہ اور شینواری ریسٹورنٹس کے منیجرز کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر عمران خان نے یونیورسٹی روڈ پر تمام ریستورنٹ مالکان کو خبردار کیا کہ کہ وہ ناغے کے دن گوشت فروخت نہ کریں اور صفائی کا خاص خیال رکھیں ۔بصورت دیگر سخت کاروائی عمل میں لائی جا ئے گی۔ جبکہ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر بشیر احمد نے گل بہار اور کوتوالی میں مختلف دکانوں اور ریسٹورنٹس کی چیکنگ کی۔ ناغے کے دن گوشت فروخت کر نے ، گران فروشی اور صفائی کی ناقص صورتحال پر 9 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ انتظامیہ کے مطابق گرفتار افراد کے خلاف قانون کے مطا بق سخت کاروائی عمل میں لائی جا ئے گی۔

متعلقہ عنوان :