چیئرمین بلاول بھٹو نے ملک کو موجودہ تشویشناک سیاسی صورتحال سے نکالنے کے لیے مطالبات کی شکل میں جو فارمولہ دیا ہے وزیرِ اعظم نواز شریف اسے تسلیم کرتے ہوئے عمل کریں تو ملک نہ صرف سیاسی بحران سے نکل آئے گا

پاکستان پیپلز پارٹی منارٹی ونگ کراچی کے سابق صدر مشتاق مٹو کا بیان

بدھ 9 نومبر 2016 19:52

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 نومبر2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی منارٹی ونگ کراچی کے سابق صدر مشتاق مٹو نے کہا ہے کہ چیئرمین بلاول بھٹو نے ملک کو موجودہ تشویشناک سیاسی صورتحال سے نکالنے کے لیے مطالبات کی شکل میں جو فارمولہ دیا ہے وزیرِ اعظم نواز شریف فوری طور پر اسے تسلیم کرتے ہوئے عمل کریں تو ملک نہ صرف سیاسی بحران سے نکل آئے گا بلکہ عوام میں پائی جانے والی تشویش بھی ختم ہو جائے گی۔

وہ ملیر ، عیسیٰ نگری، کرسچن ٹاؤن، کورنگی ضیائ کالونی، بلوچ کالونی، محمود ااباد اور دیگر علاقوں میں عوام اور پارٹی کارکنوں سے ملاقات مہم کے دوران گفتگو کر رہے تھے۔ مشتاق مٹو نے کہا کہ کراچی کے منارٹی نا صرف پیپلز پارٹی کے ساتھ ہیں بلکہ پیپلز پارٹی کو اپنے مسائل کا حل سمجھتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال سے عوام میں جو تشویش پائی جاتی ہے۔

تشویش کی اس لہر سے عوام کو باہر نکالنے کے لیے چیئرمین بلاول بھٹو وزیرِ اعظم نواز شریف کو جو مطالبات پیش کیے ہیں وہ ملک و قوم کو نا صرف بحران سے بچائیں گے بلکہ ملک و قوم کی ترقی کے لیے سنگ میل بھی ثابت ہونگے۔مشتاق مٹو نے کارکنوں پر زور دیا کہ وہ 2018کے الیکشن کیلئے ذہنی طور پر خود کو تیار رکھیں۔ کیونکہ 2018کے الیکشن میں پیپلز پارٹی ملک بھر میں واضع اکثریت سے کامیاب ہو کر چاروں صوبوں میں حکومت بنائے گی۔ مشتاق مٹو نے کہا کہ کراچی کے تمام منارٹیز اپنے اپنے علاقوں کو پیپلز پارٹی کے پرچموں سے سجا کر اپنی پیپلز پارٹی اور چیئرمین بلاول بھٹو سے محبت کا اظہار کریں۔ اور ثابت کریں کہ منارٹی صرف اور صرف پیپلز پارٹی کے جیالے ہیں۔