ْعلامہ اقبال اور قائد اعظم کے پاکستان کو لبرل اور سیکولر نہیں بننے دیں گے‘سید بو علی شاہ

بدھ 9 نومبر 2016 19:52

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 نومبر2016ء) انجمن طلبہ اسلام کراچی کے تحت کراچی پریس کلب میںعلامہ سید شاہ تراب الحق قادری رحمتہ اللہ علیہ کی علمی اور روحانی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ’’نظریہ پاکستان و فکر اقبال کانفرنس‘‘ کا انعقاد کیا گیا۔جس سے مرکزی صدر انجمن طلبہ سلام پاکستان سید بو علی شاہ،مرکزی نائب صدر احمد رضا طیب،سیکریٹری جنرل افتخار علی نوری،ملک طاہر اقبال مصطفائی،شفیق الرحمن بٹ، علامہ جمیل ہزاروی ،شہباز رضا صدیقی ،حسان امینی،مبشر حسین ،محمد معین الدین سیالوی،عبدلرحیم کارا،غلام مجتبی جلالی ،محمد ریحان عباسی اوراویس قادری نے بھی خطاب کیا۔

اس موقع پر سید بو علی شاہ نے کہا کہ نظریہ پاکستان کا تحفظ ہر محب وطن کا قومی فریضہ ہے۔

(جاری ہے)

نظریہ پاکستان کی جتنی ضرورت آج ہے شاید اس سے پہلے کبھی نہ تھی۔قومی نظریے کو تاریک کرنے ولے لوگ ملک کو یہودیوں کے اشارے پر چلانا چاہتے ہیں۔علامہ اقبال اور قائد اعظم کے پاکستان کو لبرل اور سیکولر نہیں بننے دیں گے۔انہوں نے کہا کہ علامہ اقبال نے اپنی شاعری کے زریعے نوجوانوں میں تعمیر پاکستان کا جزبہ پیدا کیا۔

اس موقع پر احمد رضا طیب نے کہا کہ علامہ سید شاہ تراب الحق قادری ہر دلعزیز شخصیت تھے۔آپ نے ہر فورم پر نظریہ پاکستان و فکر اقبال کو اجاگر کیا۔آپ ہمیشہ انجمن طلبہ اسلام کے نوجوانوں سے محبت کا اظہار کرتے تھے۔افتخار علی نوری کا کہنا تھا کہ شاعر مشرق علامہ محمد اقبال نے ایک حقیقی اور صحیح اسلامی ریاست کا نظریہ پیش کیا نو جوانان اسلام علامہ اقبال کے نظریہ پر عمل پیرا ہو کر پاکستان کو حقیقی اسلامی ریاست بنائیں۔

مفکر پاکستان کی علمی ،ادبی، فکری اور روحانی زندگی ہمیشہ زندہ و جاوید رہے گی۔ علامہ جمیل ہزاروی نے کہاکہ علامہ قبال جیسی تاریخ ساز شخصیت صدیوں میں پیدا ہوتی ہے۔آپ وہ عظیم شاعر تھے جنہوں نے اپنی شاعری کے ذریعے بر صغیر کے منتشر مسلمانوں میںاحساس ذمہ داری بیدار کر کے آزادی کا جذبہ پیدا کیا۔ملک طاہر اقبال مصطفائی نے کہاکہ ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کی تعلیمات کو رہتی تک یاد رکھا جائے گا۔نوجوانوں کو چاہئے کہ وہ علامہ اقبال کی زندگی کو اپنانے کی کوشش کریں۔نظریہ پاکستان وفکر اقبال کانفرنس میں افتخار احمد،ارقم رضا ،واجد اکبر ، نعمان کار،ذیشان شفیق،راہب حسین لاکھو ،ملک اختر ودیگر نے بھی شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :