وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے پاکستان کیلئے یورپین یونین کے نئے نامزد سفیر مسٹر جنس فرینسیوس کی ملاقات

بدھ 9 نومبر 2016 19:51

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 نومبر2016ء) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے پاکستان کیلئے یورپین یونین کے نئے نامزد سفیر مسٹر جنس فرینسیوس(Mr. Jean Francois) نے وزیراعلیٰ ہا?س میں ملاقات کی،ملاقات میں یورپین یونین کے 1st سیکریٹری Mr. Pierre Nicholas, ،وزیراعلیٰ کے پرنسپل سیکریٹری نوید کامران بلوچ اور ایڈیشنل سیکریٹری (ترقیات )محمد وسیم بھی شریک تھے۔

(جاری ہے)

ملاقات میں سندھ حکومت کی ترقیاتی اسکیموں ، بجٹ ، امن و امان سمیت مختلف باہمی دلچسپی کے امور پربات چیت کی گئی۔وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے یورپین یونین کے نامزد سفیر مسٹر جنس فرینسیوس (Mr. Jean Francois) کو سندھ کا ثقافتی تحفہ سندھی ٹوپی اور اجرک بھی پیش کی۔

متعلقہ عنوان :