Live Updates

عمران خان سے سابق وزیربابراعوان کی ملاقات

ملاقات میں سیاسی صورتحال اورپانامالیکس ایشوپرتبادلہ خیال،کرپشن کیخلاف تحریک منظم ہوچکی ہے۔عمران خان کی گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 9 نومبر 2016 19:27

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔09نومبر2016ء) :تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے سابق وفاقی وزیربابراعوان نے ملاقات کی ہے،جس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال،انتخابی حلقہ این اے110 اور پانامالیکس ایشوپرتبادلہ خیال کیاگیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق عمران خان نے اپنی رہائشگاہ بنی گالہ میں بابراعوان سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ حکمران احتساب سے نہیں بچ سکتے۔کرپشن کیخلاف تحریک منظم ہوچکی ہے۔انہوں نے کہاکہ حکمرانوں کے کرپشن چھپانے کے عمل کو بے نقاب کرینگے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :