آبادی اور ترقیاتی وسائل میںتوازن برقرار رکھنے کیلئے خصوصی آگاہی پروگرام مرتب

بدھ 9 نومبر 2016 19:51

بھکر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 نومبر2016ء)ضلعی دفتر محکمہ بہبودآبادی کی انتظامیہ نے آبادی اور ترقیاتی وسائل میںتوازن برقرار رکھنے کے ضمن میں خصوصی آگاہی پروگرام مرتب کیاہے جس کے تحت تعلیمی اداروں میں ''آبادی اور ترقی''کے زیر عنوان تقریری مقابلے منعقد کرائے جائیں گے۔

(جاری ہے)

یہ بات ڈپٹی ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر (سی اینڈٹی)محمد رمضان اعوان نے بتائی اور کہاکہ ان تقریری مقابلوں کامقصد تعلیمی اداروں کے توسط سے بہبودآبادی پروگرام کے بارے میں قومی پیغام زیادہ اثر پذیری کے ساتھ معاشرے میں عام کرناہے۔

ڈپٹی ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر(سی اینڈ ٹی)نے کہاکہ آگاہی پروگرام کے شیڈول کو تیز رفتاری سے حتمی شکل دی جارہی ہے اور اس کے تحت مذکورہ عنوان پر تعلیمی اداروں میں تقریری مقابلوں کا آغاز جلد کردیاجائیگا۔