امیدہے ڈونلڈ ٹرمپ اپنی فکرمیں تبدیلی پیدا کریںگے۔سینیٹرسراج الحق

اگرمسلم حکومتوں اورعوام نے باہمی اتحاد کی حکمت عملی نہ اپنائی توآزمائشیں پہلے سے زیادہ بڑھ جائیںگی۔امیرجماعت سلامی کاڈونلڈٹرمپ کی جیت پرتبصرہ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 9 نومبر 2016 19:18

لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔09نومبر2016ء) :امیرجماعت اسلامی سینیٹرسراج الحق نے ڈونلڈٹرمپ کی کامیابی پرتبصرہ کرتے ہوئے کہاہے کہ امریکہ اور اس کے عوام کو نیا45 واں صدر مبارک ہو۔ہم امید رکھتے ہیں کہ ڈونلڈ ٹرمپ الیکشن جیتنے کے بعد اپنی قومی وبین الاقوامی ذمہ داریوں کے سبب اپنی فکرمیں تبدیلی پیدا کریں گے اور ایک ذمہ دار امریکی صدر ہونے کا ثبوت دیں گے ۔

(جاری ہے)

اگرچہ انہوں نے اپنی انتخابی مہم میں تیسری دنیا ، خاص طور پر مسلمانوں کے بارے میں جن خیالات کااظہار کیا اور صدر بننے کے بعد جس عزم کو دوہرایا ہے ، اس کے پیش نظر اسلامی ممالک لمحہ موجود میں اتحاد و یکجہتی کے ذریعے اسلام اور مسلمانوں کا تحفظ کر سکتے ہیں اور اگر مسلم حکومتوں اور عوام نے خود انحصاری اور باہمی اتحاد کی حکمت عملی نہ اپنائی توہماری آزمائشیں پہلے سے زیادہ بڑھ جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :