میو ہسپتال میں ڈاکٹرز کی ہڑتال،ایمرجنسی میں مریض دم توڑگیا،ورثا کا احتجاج

بدھ 9 نومبر 2016 19:48

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 نومبر2016ء) لاہور کے میوہسپتال میں ینگ ڈاکٹرزایسوسی ایشن کی دو ڈاکٹروں کی معطلی کے خلاف ہڑتال کے باعث چوہدری محمد صادق نامی دل کا مریض مبینہ طور پر بروقت علاج نہ ملنے کی بدولت جاں بحق۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق شہری محمد صادق کو دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے ایمرجنسی میں لایا گیا جہاں گزشتہ 2 ہفتوں سے جاری ڈاکڑز کی ہڑتال کے باعث انڈور اور آوٹ ڈور کی تمام میڈیکل سروسز معطل ہیں مریض کی ہلاکت پر لواحقین سراپا احتجاج بن گئے لواحقین نے ایمرجنسی کے باہر ہنگامہ آرائی کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ ہڑتال کے باعث ایمرجنسی میں بھی مریضوں کا علاج نہ کیا جارہا ہے، جس کی وجہ سے ان کے عزیز محمد صادق بھی زندگی کی بازی ہارگئے،تاہم حکومت مریضوں کو بروقت علاج دینے میں ناکام ہوگئی۔

۔میوہسپتال میں دو ڈاکٹروں کی معطلی کے خلاف ینگ ڈاکٹرزایسوسی این کی ہڑتال گذشتہ دو ہفتے سے جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :