خواتین پر تشدد کے خاتمے کیلئے ایس ایم یو اور ناروے پولیس میں قرارداد مفاہمت پر دستخط

سلمان صوفی کی قیادت میں ایس ایم یو وفد کا اوسلو کے سٹوونر پولیس اسٹیشن کا دورہ ،نارویجن پولیس نظام پر تفصیلی بریفنگ وفودکی ملاقات میں جبر و تشدد کا شکار خواتین کیلئے پراسکیوشن، پولیس ٹریننگ اورریسک کے اثرات پر گفتگو جنوبی ایشیاء میں جبر و تشددشکار خواتین کیلئے سہولت مرکز کا قیام خوش آئندہے ، نارویجن پولیس حکام کا خراج تحسین سینئر ممبر ایس ایم یو کی نارویجن پولیس حکام کو پنجاب میں قائم ہونیوالے وی اے ڈبلیو سی کے بارے میں تفصیلی بریفنگ

بدھ 9 نومبر 2016 19:48

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 نومبر2016ء) سپیشل مانیٹرنگ یونٹ لائ اینڈ آرڈر اور ناروے کے سٹوونر پولیس اسٹیشن حکام کے درمیان خواتین کے تحفظ میں اشتراک کار کے لئے قرارداد مفاہمت پر دستخط کئے گئے -ناروے کے دورے پر آئے ایس ایم یو وفد نے سلمان صوفی کی قیادت میں اوسلو کے سٹیونر پولیس اسٹیشن کا دورہ کیا ، پولیس حکام نے پاکستانی وفدکا پرتپاک استقبال اور انہیں نارویجن پولیس اصلاحات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی-سینئر ممبر ایس ایم یو سلمان صوفی نے نارویجن پولیس سکیورٹی حکام کو پنجاب میں جبر وتشددکی شکار خواتین کے لئے سہولت مراکز وی اے ڈبلیو سی کے بارے میں آگاہ کیا- ملاقات میں پراسکیوشن کے طریقہ کار ، پولیس حکام کی تربیت اور ریسک کے اثرات بھی زیر بحث لائے گئی-اس موقع پر خواتین کے تحفظ او ر حقوق کو یقینی بنانے کے لئے سپیشل مانیٹرنگ یونٹ لائ اینڈ آرڈر سٹوونر پولیس حکام کے درمیان ایم او یو پر دستخط بھی کئے گئے جس کے تحت دونوں ادارے باہمی تجربات اور مہارتوں کو اشتراک کار سے بروئے کار لائیں گی-نارویجن پولیس حکام نے جنوبی ایشیائ میں سب سے پہلے جبر وتشدد کی شکار خواتین کے لئے سہولت مراکز کے قیام او رانصاف کی فراہمی کا مربوط نظام وضع کرنے کے عمل کوسراہا او رایس ایم یو کے اصلاحاتی ایجنڈے میں بھرپور معاونت کی یقین دہانی کرائی-ایس ایم یو اور اوسلو پولیس مشترکہ کاوشوں سے خواتین کے خلاف جرائم کے خاتمے کو یقینی بنائیں گی-