درگئی،نائبرہوڈکونسل جبن درگئی ملاکنڈایجنسی کا اجلاس ،ترقیاتی بجٹ کی منظوری

بدھ 9 نومبر 2016 19:47

درگئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 نومبر2016ء) نائبرہوڈکونسل جبن درگئی ملاکنڈایجنسی کا اجلاس۔ترقیاتی بجٹ کی منظوری۔جبن اورتحصیل درگئی کے رہائشی علاقوں میں سٹیل ملوں کے قیام کے خلاف متفقہ قراردادمنظور۔تفصیلات کے مطابق نائبرہوڈکونسل جبن درگئی ملاکنڈایجنسی کا ایک اجلاس زیرصدارت ناظم امیرکمال ہوا۔اجلاس میں جنرل کونسلران خائستہ خان صابرحجازی،ہدایت اللہ ،حاجی بحرکرم ،محمدفاروق،کسان کونسلرخائستہ رحمان،اقلیتی کونسلرگلفام،یوتھ کونسلرکامران خان اورخواتین کونسلرزنے شرکت کی۔

اجلاس میں منی بجٹ پیش کیا گیا جس کو متفقہ طورپر منظورکرلیا گیا۔اجلاس میں جبن اورتحصیل درگئی کے رہائشی علاقوں میں سٹیل ملوں کے قیام پر سخت تشویش کااظہارکیا گیا۔

(جاری ہے)

اجلاس کو بتایا گیا کہ اگرچہ ضلع ملاکنڈٹیکس فری زون ہے لیکن سٹیل ملوں سے خارج ہونے والے زہریلے دھویں سے یہاں پر خطرناک بیماریاں پھیلنے کا قوی امکان ہے اورکسی بھی سرمایہ کارکو یہاں کے عوام اوراٴْن کے آئندہ نسلوں کی زندگیوں سے کھیلنے کی کسی بھی طرح اجازت نہیں دی جاسکتی۔

اٴْنہوں نے کہا کہ چونکہ صوبائی حکومت نے درگئی میں انڈسٹرئیل سٹیٹ کے لئے جریبوں زمین خریدلی ہے اور اس میں ڈیولپمنٹل کام بھی ہوچکا ہے اس لئے سرمایہ کار انڈسٹرئیل سٹیٹ میں کارخانے لگائیں۔اٴْنہوں نے کہا کہ اگرسرمایہ کاروں نے جبن جیسے پٴْرفضا مقام میں سٹیل ملوں کے قیام کی کوشش کی تو عوامی سطح پر اس کی بھرپورمذاحمت کی جائے گی جبکہ اس سلسلے میں عدالتی چارہ جوئی سے بھی اجتناب نہیں کیا جائے گا۔اجلاس میں تحصیل درگئی میں ہوائی فائرنگ کے بڑھتے ہوئے رجحان پر بھی سخت تشویش کا اظہارکیا گیا اورڈپٹی کمشنرملاکنڈسے ہوائی فائرنگ کے خاتمے کے لئے اقدامات اٴْٹھانے کا مطالبہ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :