جمرود شاہ زمان گراؤنڈپر سپورٹس گالا اختتام پذیر ہوگیا

بدھ 9 نومبر 2016 19:47

جمرود(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 نومبر2016ء)جمرود شاہ زمان گراؤنڈپر سپورٹس گالا اختتام پذیر ہوگیا ،اس موقع پر مہمان خصوصی انجینئرسیف الاسلام ،شاہ گئی سکول کے پرنسپل امیر سردار،سیلم خان اور غزالی پبلک سکول کے ایم ڈی وقار آفریدی تھے،کرکٹ کے فائنل میچ میں خوشحال ہائوس نے رحمن ہائوس کو پانچ وکٹوں سے ہرا کر ٹرافی اپنے نام کر لی، رحمن ہائوس نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 75 رنز بنائے جبکہ خوشحال ہائوس نے مطلونہ ہدف پانج وکٹوں کے نقصان پر پوراکر لیا میچ میں رمیزخان نے عمدہ کھیل پیش کرکے مین اف دی میچ اور سیریز رہے جبکہ رسہ کشی کے فائنل میںرحمن ہائوس نے خوشحال ہائوس کو شکست دے دی کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کرتے ہوئے مہمان خصوصی انجنئیر سیف السلام اور ایم ڈی وقار افریدی نے کہا طلباء تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلوں پر خصوصی توجہ دیاکرے کھیل نہ صرف ذہنی نشونما کے لئے اہم ہے بلکہ معاشرے میں برای?ں سے بھی منع کرتے ہیں فاٹا کے نوجوانوں میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے ان شائ اللہ اگے بڑھ کرملک اور قوم کا نام روشن کرینگے