بریکوٹ، تھانہ غالیگے ،تھانہ شموزئی پولیس کا مشترکہ سرچ اینڈ سٹرائیک آپر یشن، 9 مشتبہ اور منشیات فروش گرفتار

بدھ 9 نومبر 2016 19:47

بریکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 نومبر2016ء) بریکوٹ میں تھانہ غالیگے ،تھانہ شموزئی پولیس کا مشترکہ سرچ اینڈ سٹرائیک آپر یشن۔ 9 مشتبہ اور منشیات فروش کو گرفتار کر لئے۔ جن میں بعض کو مکمل تحقیقات کے بعد رہا جبکہ بعض کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی تفصیلات کے مطابق ڈی ائی جی ملاکنڈ رینج اختر حیات خان، ڈی پی او سوات کے خصوصی ہدایات پر تھانہ غالیگے پولیس اور تھانہ شموزئی پولیس نے مشترکہ طور بریکوٹ میں ڈی ایس پی سرکل بریکوٹ سید زمان شاہ خان کے قیادت میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپر یشن کے دوران پولیس نے 4 افراد کو چر س پیتے ہو ئے گرفتار کر لیا ان کے خلاف مقدمات درج کر لئے جبکہ 5 مشتبہ کو گرفتار کرکے مکمل چان بین کے بعد رہا کر دیئے گئے۔

اس حوالے سے ڈی ایس پی سر کل بریکوٹ سید زمان شاہ خان نے میڈیا سے خصوصی گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ سرچ اینڈ سٹرائیک آپر یشن نیشنل ایکشن پلان کا حصہ ہے اور ڈی ائی جی ملاکنڈ رینج اختر حیات خان، ڈی پی او سوات عباس مجید مروت کے خصوصی ہدایات پر پوری سرکل میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپر یشن معمول کے مطابق جاری رہیگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ علاقے میں جرائم کے خاتمے اور منشیات کے خلاف مہم جاری رہیگی۔

علاقے میں جرائم کسی صورت میں برداشت نہیں کر یں گے۔ بلکہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جا ئے گی۔ منشیات کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ بریکوٹ سرکل میں 2 مہنے قبل بحثیت ڈی ایس پی بریکوٹ چارج سنبھالتے ہی منشیات کے خلاف اپریشن کا اغازکر دیا ہے، تقریبا 2 ماہ کے دوران ڈپو پولیس چیک پوسٹ اور لنڈاکی پر تقریبا 36 کلو اعلیٰ کو الٹی چر س بر آمد کر کے ملزمان کو گرفتار کر لئے ہیں۔ اور انشااللہ بریکوٹ سرکل کو اس لعنت سے پاک کر کے دم لیں گے

متعلقہ عنوان :