خیبر ایجنسی، ذخہ خیل سیلابی ریلے میں جاں بحق افراد کے لوحقین میں 45لاکھ روپے کے امدادی چیک تقسیم

بدھ 9 نومبر 2016 19:47

خیبر ایجنسی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 نومبر2016ء) خیبر ایجنسی لنڈیکوتل کے اسسٹنٹ پولیٹکل ایجنٹ رحیم اللہ محسود اور تحصیلدار احمد علی یوسفزئی نے سانحہ بازار ذخہ خیل سیلابی ریلے میں جاں بحق افراد کے لوحقین میں 45لاکھ روپے کے امدادی چیک تقسیم کئے اس موقع پر اسسٹنٹ پولیٹکل ایجنٹ رحیم اللہ محسود نے پولیٹکل ایجنٹ خیبر ایجنسی خالد محمود کی خصوصی ہدایات پر بازار ذخہ خیل سیلابی ریلے میں جاں بحق افرادکی اس سے ]پہلے بھی امدادی چیک دئے گئے تھے ہرممکن مدد کی جائیگی بازار ذخہ خیل کے عوام نے علاقے کے قیام امن میں بہت قربانیاں دی ہیں جس کو پوری قوم اور حکومت قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور حکومت علاقے کی پسماندگی دورکرانے کے لئے مزید ترقیاتی منصوبے پر کام کریگی تاکہ علاقے کی عوام کی پسماندگی ختم ہوجائے واضح رہے کہ بازار ذخہ خیل سیلابی ریلے میں بچوں اور خواتین سمیت 27افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :