مقامی عدالت میں پمز اسپتال میں معذور لڑکی سے زیادتی کیس میں وارڈ بوائے کرشن کمار کے جیل ٹرائل نوٹیفیکیشن کالعدم قرار

ٹرائل ڈسٹرکٹ کورٹ میں کرنے کا حکم

بدھ 9 نومبر 2016 19:43

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 نومبر2016ء) اسلام آباد کی مقامی عدالت نے پمز اسپتال میں معذور لڑکی سے زیادتی کے کیس میں وارڈ بوائے کرشن کمار کے جیل ٹرائل کے نوٹیفیکیشن کو کالعدم قرار دے کر ٹرائل ڈسٹرکٹ کورٹ میں کرنے کا حکم دے دیا۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل سیشن جج راجہ آصف محمود کی عدالت میں جمع کرائی گئی درخواست میں مدعی کے وکیل زاہد آصف چوہدری نے موقف اختیار کیا کہ چیف کمشنر اسلام آباد نے قانون اور ہائیکورٹ کے کردار کو بالا طاق رکھتے ہوئے جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن جاری کیا اور عدالتی امور کو اپنے ہاتھ میں لینے کی کوشش کی،آئین اور قانون کی ک?لم ک?لا خلاف ورزی کی گئی ہے،عدالت نے ملزم کے وکیل زاہد آصف چوہدری کی جانب سے دائر درخواست پر بحث مکمل ہونے کے بعد جیل ٹرائل کے نوٹیفیکیشن کو کالعدم قرار دے دیا ہے۔

نومسلم ملزم محمد کبیر عرف کرشن کمار کو پمز میں زیر علاج معذور لڑکی نجمہ بی بی سے زیادتی کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔حسن رضا

متعلقہ عنوان :