آج ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم خشک ، شمالی بلوچستان اور بالائی علاقوں میں سرد رہے گا،محکمہ موسمیا ت

صبح کے اوقات پنجاب کے میدانی علاقوں میں سموگ کم شدت کے سا موجود رہے گی

بدھ 9 نومبر 2016 19:43

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 نومبر2016ء) محکمہ موسمیا ت کا کہنا ہے کہ آج( جمعرات کو ) ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم خشک جبکہ شمالی بلوچستان اور بالائی علاقوں میں سرد رہے گا تاہم صبح کے اوقات میں پنجاب کے میدانی علاقوں میں سموگ/دھند کم شدت کے ساتھ فضا میں موجود رہے گی۔

(جاری ہے)

فورکاسٹنگ آفیسر راشد بلال کے مطابق آئندہ 48گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم خشک جبکہ شمالی بلوچستان اور بالائی علاقوں میں سرد رہے گا تاہم بالائی علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کے علاوہ مالاکنڈ ڈویڑن اور گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر ہلکی بارش جبکہ سموگ/دھند کی شدت میں کمی کی توقع ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم خشک اور بالائی علاقوں میں سرد رہا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ آج ریکارڈ کیے گئے سرد ترین مقامات کے درجہ حرارت: سکردو منفی 05، قلات، گلگت، استور منفی01، کالام، ہنزہ00 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔شاہد عباس

متعلقہ عنوان :