پشاوریونیورسٹی کی66 سالہ تاریخ میں پہلی مرتبہ وائس چانسلر یونیورسٹی آف پشاور ڈاکٹر رسول جان نے تاریخی لیڈیز پارک کا افتتاح کیا

بدھ 9 نومبر 2016 19:42

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 نومبر2016ء) پشاوریونیورسٹی کی66 سالہ تاریخ میں پہلی مرتبہ وائس چانسلر یونیورسٹی آف پشاور ڈاکٹر رسول جان نے تاریخی لیڈیز پارک کا افتتاح کیا جو کہ بارہ کنال پر محیط ہے یہ پارک ڈائریکٹر آف سپورٹس پشاور یونیورسٹی کے ڈائریکٹربحرکرم کے زیر نگرانی چودہ لاکھ روپے کے تحمینے سے ایک مہینے کے ریکارڈ دورانیے میں مکمل کیاگیا جوکہ یونیورسٹی آف پشاور وسط میں واقع ہے جہاں اس پارک میں بچوں کیلئے جھولے اور دوسرے تفریخ کا اہتمام کیاگیا وہاں پر اس پارک کے ارد گرد ایک کلومیٹر کا واکنگ ٹریک بھی بنایا گیا ہے ۔

یونیورسٹی کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ اتنی بڑی سطح پر گرین بلٹ بنایا گیا ہے جو کہ نہ صرف فضائی آلودگی بلکہ گھریلوخواتین کوچاردیواری کے اندر صحت مندانہ سرگرمیوںکی طرف راغب کریگی پارک کے چاروں اطراف خوبصورت فوارے اور پھلوں سے سجے کیاریاں بھی لگائی گئی ہیں جو کہ ایک پرفضا ماحول کو خوشگوار اوردلکش بنائی گئی ۔

(جاری ہے)

اس سے پہلے تمام یونیورسٹی کے رہائشی کالونی کے گندگی کے ڈھیر ڈالے جاتے تھے اور یونیورسٹی کی پرفضا ماحول کو حرا ب کررہی تھی۔

اس سے قبل پراجیکٹ کنوینئر بحرکرم ،دیگر ممبران میںپروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال ، جنرل سیکرٹری پیوٹا ، انجینئر محمد سجادکی کوششوں کا سمر ہے کہ اس تمام ایریا کو گرین پیچ میں تبدیل کیاگیا ۔ صدر پیوٹا ڈاکٹر جمیل احمد چترالی نے کہا کہ یہ پہلا موقع ہے کہ یونیورسٹی کی فیملیز خاص کر خواتین کیلئے اس قسم کے پراجیکٹ کو پایہ تکمیل تک پہنچایاگیا انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی ایمپلائر کالونی 605 ملین گرانٹ رکھی گئی تھی جس سے تمام گھروں کی رنگ وروغ کی جارہی ہے اور اس پارک کے قیام سے نہ صرف فضائی آلودگی بلکہ خواتین کو صحت مندانہ سرگرمیوں کے مواقع ملیں گے وائس چانسلر یونیورسٹی آف پشاور پروفیسر ڈاکٹر رسول جان نے اس موقع پر پراجیکٹ کنوینئر بحرکرم کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی آف پشاور میں کھیلوں کی سہولت باہم پہچانے کیلئے خوبصورت گرائونڈز کو مینٹین رکھا گیا جو کہ طلباء کو صحت مندانہ سرگرمیوں کی طرف راغب کریگی یونیورسٹی آف پشاور نے کھیلوں کے میدان میں کارہائے نمایاں سرانجام دی ہیں ۔

اور بہت سے نیشنل اور انٹرنیشنل کھلاڑی اس یونیورسٹی سے فارغ ہوئے انہوں نے کہاکہ نومبر 2016 تک تمام کنٹریکٹ ٹیچنگ سٹاف کو ریگولر کرلیاگیا ہے ہم چاہتے ہیں کھیلوں کے ساتھ ساتھ سٹوڈنٹس کی تعلیمی سرگرمیوں پر توجہ دی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ پارک کے قیام سے گھروں تک محدود ہونے والی خواتین کو صحت مندانہ سرگرمیوں کے مواقع فراہم ہونگے ۔ کیونکہ ایک صحت مند ماں ہی صحت کنبہ صحت مند معاشرے کو جنم دیتی ہے ۔

انہوں نے آخر میں پراجیکٹ کنوینئر بحرکرم کی صلاحیتوں کا کل کر اظہار کیا اور ان کی کوششوں اور کاوشوں کو سراہا اس سے پہلے وائس چانسلر نے پارک کا باضابطہ افتتاح کیا۔بچوں اور خواتین کی ایک بہت بڑی تعداد بھی اس موقع پر موجود تھیں جنہوں نے یونیورسٹی ایڈمنسٹریشن کی اس اقدام کو خراج تحسین پیش کیاتقریب کے آخر میں آتش بازی کا بھی ایک خوبصورت مظاہرہ کیاگیا۔

متعلقہ عنوان :