با اختیار احتساب کرپشن اور بدعنوانی کے خلاف موثر ہتھیارہے،پرویز خٹک
بدھ 9 نومبر 2016 19:40
(جاری ہے)
ہم احتساب کو متوازن دیکھنا چاہتے ہیں جو کرپشن کے خلاف ایک ڈیٹرنس ہو اور اس کا آغاز ڈاکوئوں سے ہو۔
جب احتساب بڑے بڑے ڈاکوئوں کا شروع ہوتا ہے تو چھوٹے موٹے چورکرپشن کی جرات نہیں کرتے۔ہمارا المیہ یہ رہا ہے کہ ہمارا سسٹم بڑے لوگوں پر ہاتھ نہیں ڈالتا، کرپشن پر ان کا احتساب نہیں ہوتا اور چھوٹے موٹے چور اچکے کی پکڑ دہکڑ ہوتی ہے۔ یہی تو وہ بنیادی نقطہ ہے کہ احتساب کے عمل سے فرق نہیں پڑتا۔ حکومت نے موثر قانون سازی کی ہے اور موثر اداروں کے قیام اور تشکیل نو کی ہے تاکہ لٹیروں کی گرفت ہو۔ میں نے اس صوبے کو لوٹتے ہوئے دیکھا ہے اور لٹیروں نے ان کے وسائل کو شیر مادر سمجھ کر کھایا ہے۔ میں نے اندھیرنگری چوپٹ راج کا عملی مظاہرہ دیکھا ہے۔ لیکن جب میں سسٹم کو دیکھتا ہوں تو یہ چھوٹے چوروں کیلئے تو زیادہ موثر ہے لیکن جب بڑے چوروںکی بات آتی ہے تو یہ سسٹم ڈیلیور ہی نہیں کر پاتا۔ انہوں نے کہا کہ میرا یہ مقصد نہیں کہ کسی بے گناہ کی بے عزتی ہو اور قانون سے بالاتر کوئی اقدام ہو ۔ لیکن ضروری ہے کہ ادارے ڈیلیور کریں اور کرپشن اور بدعنوانی کے ناسور کا خاتمہ کریں ۔ اگر ہم نے ترقی کرنی ہے تو سب سے پہلے ہمیں کرپشن کا خاتمہ کرنا ہوگا۔ یہ برائیوں کی جڑ ہے۔ ہم نے اس صوبے کو ترقی کی سمت دی، وسائل کی منصفانہ تقسیم کو ممکن بنایا،لیکن یہ سارا عمل تب فائدہ مند ہو گا جب کرپشن نہیں ہو گی اور ادارے منظم انداز میں شفافیت اور پوری استعداد کے ساتھ اپنی ذمہ داری ادا کریں۔مزید اہم خبریں
-
عالمی عدالت کو امریکی اور اسرائیلی حکام کی دھمکیاں پریشان کن، ماہرین
-
امریکہ: غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کرنے والے طلباء سے ناروا سلوک پر تشویش
-
ترسیلات زر کے حجم میں 28 فیصد اضافہ ہو گیا
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
عالمی مسائل سے نمٹنے میں کثیر فریقی کوششیں تیزکرنے کی ضرروت: گوتیرش
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
ٴمعاشی استحکام کے باوجود پاکستانی معیشت کو بڑے خطرات کا سامنا ہے
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
کتنی پنشن لینے والوں پر ٹیکس لگے گا؟ تفصیلات سامنے آ گئے
-
دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.