وزیر اعلی پرویز خٹک نے کرک کے علاقے نری پنوس کو گیس کی فراہمی کی منظوری دیدی
بدھ 9 نومبر 2016 19:40
(جاری ہے)
وزیراعلیٰ نے اس موقع پر کہا کہ مذکورہ علاقے میں گیس کی فراہمی انتہائی ضروری ہے کیونکہ صوبے کے یہ علاقے ملک کے دیگر حصوں کیلئے گیس پیدا کرتے ہیں مگر خود گیس کی سہولت سے محروم ہیں اسلئے صوبائی حکومت کی یہ اولین ترجیح ہے کہ ان علاقوں کو گیس کی سہولت سے آراستہ کیا جائے اور اس ضمن میں انہوں نے وفاقی وزیر پٹرولیم سے بھی رابطہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ اس علاقے کے عوام کا حق اور دیرینہ مطالبہ تھا جسے حل کرنے سے علاقہ عوام کی مایوسیوں کا ہمیشہ کیلئے خاتمہ ہو سکے گا اور وہ قدرتی گیس کے فوائد سے مستفید ہوں گے۔ اس دوران رکن صوبائی اسمبلی گل صاحب خان نے یقین دلایا کہ اس این جی پی ایل کو علاقے میں گیس پائپ لائن بچھانے میں عوام کی طرف سے مکمل حمایت ملے گی اورپائپ لائن بچھانے کیلئے درکار اراضی کے سلسلے میں عوام کی طرف سے کوئی رکاوٹ آڑے نہیں آئے گی۔ ملاقات میں عوامی کمیٹی کے مشران نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ نری پنوس کرک کو گیس فراہمی کی منظوری اور جلد از جلد سپلائی لائن بچھانے پر کام شروع کرنے کی یقین دہانی پر علاقہ کے عوام، صوبائی حکومت اور ایس این جی پی ایل کے مشکور ہیں اور اس سے علاقے میں نہ صرف گیس کی سہولت میسر آئے گی بلکہ ترقی کے ایک نئے دور کا آغاز ہوگا۔مزید اہم خبریں
-
ہم سب کو کسی سے سیاسی انتقام نہ لینے کا عزم کرنا چاہیے، متحد ہوکرملک کو درپیش بھنور سے نکالا جا سکتا ہے، سینیٹراسحٰق ڈار
-
سپیکر قومی اسمبلی سردارایازصادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے اجلاس
-
بانی پی ٹی آئی ، پرویزالٰہی ، علی نوازاعوان و دیگرکے خلاف جوڈیشل کمپلیکس توڑپھوڑ کیس کی سماعت
-
مہنگائی کے بوجھ تلے دب جانے والی عوام پر گرمیوں کے آغاز میں ایک اور بجلی بم گرانے کی تیاریاں
-
صدرمملکت سے پاکستان میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنرنیل ہاکنز کی ملاقات
-
حکومت کسانوں سے کتنی گندم خریدے گی ابھی اعدادوشمار نہیں بتا سکتا
-
کیا یورپی یونین جاسوسی کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے تیار ہے؟
-
سڈنی چرچ واقعہ، پانچ نوجوان دہشت گردی کے الزام میں گرفتار
-
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال کی زیرصدارت اجلاس
-
ملک میں ایک بار پھر جان بچانے والی دواؤں کی قلت،مختلف امراض میں مبتلا مریضوں کو مشکلات کا سامنا
-
وزیر اعلی سندھ نے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا معاملہ وفاقی وزیر توانائی کے سامنے اٹھا دیا
-
تجوری ہائٹس معاوضہ ادائیگی کیس، سپریم کورٹ کی نظر ثانی کی درخواست پر نمبر درج کرنے کی ہدایت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.