سرگودھا، لاہور ہائیکورٹ نے ایس ایچ او تھانہ سلانوالی اور ان کیساتھیوں کے خلاف ماتحت عدالت کے مقدمہ کے اندراج کے احکامات معطل کردئیے

بدھ 9 نومبر 2016 19:40

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 نومبر2016ء) عدالت عالیہ لاہور ہائیکورٹ نے ایس ایچ او تھانہ سلانوالی ثقلین شاہ اور ان کے ساتھیوں کے خلاف ماتحت عدالت کی جانب سے مقدمہ درج کرنے کے احکامات کو معطل کر دیا ہے، تفصیلات کے مطابق فوزیہ نامی خاتون نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سرگودھا کو ایک درخواست دی تھی جس میں الزام عائد کیا گیا تھا کہ ایس ایچ او ثقلین شاہ اور اے ایس آئی طارق نے مجھے تشدد کا نشانہ بنایا، تشدد کے باعث میرا حمل ضائع ہو گیا، جس پر ایڈیشنل سیشن جج سلانوالی نے ثقلین شاہ اور اے ایس آئی طارق کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا تھا جس پر ثقلین شاہ کی جانب سے گزشتہ روز اعجاز احمد خان سینئر ایڈووکیٹ لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے رٹ پٹیشن دائر کی گئی تھی، جس میں ماتحت عدالت کے احکامات کو چیلنج کیا گیا تھا جس پر جسٹس شہباز حیدر رضوی نے ماتحت عدالت کے حکم کو معطل کرتے ہوئے آئندہ سماعت 28 نومبر تک ملتوی کر دی ہے۔