قوم کو تحریک پاکستان کے مقاصد سے اگاہ کرنے کیلئے نوجوان نسل کا شعور بیدار کرنا ہو گا،ڈاکٹر عبدالشکور ملک

ْ علامہ اقبال نے جس طرح قومی تشخص اجاگر کیا اسے بحال کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے ، بیان،

بدھ 9 نومبر 2016 19:40

جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 نومبر2016ء) قوم کو تحریک پاکستان کے مقاصد سے اگاہ کرنے کے لئے نوجوان نسل کا شعور بیدار کرنا ہو گا کیونکہ علامہ ڈاکٹر محمد اقبال نے جس طرح قومی تشخص اجاگر کیا اسے بحال کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے ۔ان خیالات کا اظہار ہسٹاریکل ریسرچ انیڈ ہابی پروموشن سوسائٹی جہلم کے صدر ڈاکٹر عبدالشکور ملک نے کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا جو قومیں اپنی نوجوان نسل کو تحریک پاکستان اور تاریخ پاکستان کے ساتھ ساتھ علامہ ڈاکٹر محمد اقبال کے فقر کی یاد لے کر اس پر عمل کرتی ہیں وہ کامیاب ہوتی ہیں۔اس لئے ہماری سوسائٹی نے تاریخی نواردات ،قدیم سکوں ،ڈاک ٹکٹوں،دلچسپ کرنسی نوٹوں اور نایاب کتابوں کی نمائش کا انعقاد کیا گیا ہے۔جس میں جس طرح طلباء و طالبات نے شرکت کر کے جس طرح خوشی کا اظہار کیا ہے وہ قابل تحسین ہے ۔اس موقع پر طلباء و طالبات میں یوم اقبال کے حوالے سے انعامات تقسیم کئے گے ہیں۔

متعلقہ عنوان :