کوئٹہ، کلی سرہ غوڑ گئی میں بازئی قبیلے کے زیر اہتمام احتجاجی قبائلی اجتماع ، قراردادیں منظور

بدھ 9 نومبر 2016 19:30

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 نومبر2016ء) کلی سرہ غوڑ گئی میں بازئی قبیلے کے زیر اہتمام احتجاجی قبائلی اجتماع میں درجہ ذیل قراردادیں منظورکی گئیں ، قراردادوں میں کہا گیا کہ کلی سرہ غوڑ گئی ،نوحصار اور اغبرگ میں بازئی قبائل کی موروثی اراضیوں پر بلا جواز قبضہ گیری اور قبضے کو مزید وسعت دینے کی غیر قانونی وغیر انسانی عمل کی نہ صرف مذمت کر تے ہیں بلکہ اس عمل کو بنیادی انسانی حقوق سے متصادم سمجھتے ہوئے صوبے کے اعلیٰ حکام اور متقدر اداروں کے سربراہان سے پر زور اپیل کر تے ہیں کہ وہ بازئی قبائل کی اپنی قبائلی اراضیوں پر حق ملکیت کو تسلیم کر کے زیر قبضہ زمینوں کا موجودہ ریٹ کے تحت معاوضہ ادا کیا جائے اور غیر بندوبستی ایریاز میں بندوبست کا ترتیب مرتب کیا جائے قرارداد میں کہا گیا کہ آج کا یہ اجتماع بازئی قبائل کو درپیش مصائب ومشکلات کے حوالے سے ترتیب دیا گیا ہے اور آج کا یہ اجتماع کسی قوم یا قبیلے کے خلاف نہیں بلکہ ہم اپنے حقوق کی بازیابی کیلئے دیگر برادرانہ قبیلوں سے تعاون وہمدردی کی پوری امید رکھتے ہیں قرارداد میں کہا گیا کہ کوہ تکتو اپنی قدرتی بلندی کے حسن کے ساتھ ساتھ قدرت نے انہیں خوبصورت جنگلات اور مختلف النوع جنگلی حیات کی وجہ سے بھر پور شہرت دے رکھی ہے اور آج ایک منظم سازش کے تحت کچھ عناصر کوہ تکتو کے حسن کو برباد کر نے اور بیرونی امدادی اداروں کے ذریعے شخصی وانفرادی مفادات کے خاطر ساز باز کے جومنفی طریقے اپنائے جا رہے ہیں وہ کسی بھی صورت کوہ تکتو کے چاروں طرف آباد بازئی قبیلے کو قابل قبول نہیں ہے قرارداد میں کہا گیا کہ طویل عرصے سے کلی سرہ غوڑ گئی میں بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ سے زراعت کی تباہی کے ساتھ ساتھ علاقے کے عوام کو بھی اذیت سے دوچار کر رکھا ہے لہٰذا عوامی مشکلات کے پیش نظر بجلی کی لوڈ شیڈنگ میں فوری کمی کیا جائے قرارداد میں کہا گیا کہ بازئی قبیلہ پہاڑ اور پہاڑ کے آس پاس اراضی کی بھر پور دفاع کرنے کا عہد کر تے ہیں اور ساتھ ہی اپنے قبائلی رہنمائوں کی قیادت پر بھر پور اعتماد کا اظہار کر تے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :