صدر ممنون حسین کی نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مبارکباد

بدھ 9 نومبر 2016 19:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 نومبر2016ء) صدر مملکت ممنون حسین نے نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ امیدہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ دنیا مین امن کیلئے بھرپور کردار ادا کریں گے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ممنون حسین نے نو منتخب امریکی دصر ڈونلڈ ٹرمپ کو صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔ صدر مملکت نے کہا ہے کہ امید ہے کہ امریکی صدر دنیا میں امن و استحکام کیلئے اہم کردار ادا کرین گے توقع ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے دور صدارت میں دوطرفہ تعلقات فروغ پائیں گے۔ (عابد شاہ)

متعلقہ عنوان :