حکومت پنجاب کا ویلیج ڈویلپمنٹ پروگرام متعارف کرانے کا فیصلہ

بدھ 9 نومبر 2016 19:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 نومبر2016ء) حکومت پنجاب نے ویلیج ڈویلپمنٹ پروگرام متعارف کرانے کا فیصلہ کرلیا، وزیر اعلیٰ پنجاب نے چیف سیکرٹری سے پلاننگ رپورٹ مانگ لی۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے اس حوالے سے چیف سیکرٹری پنجاب کیپٹن (ر) زاہد سعید کو ہدایت کی ہے کہ وہ ایک اجلاس کریں اور ویلیج ڈویلپمنٹ پروگرام کے حوالے سے خدوخال اور پلان پیش کریں تاکہ اس پروگرام کو حتمی شکل دی جا سکے۔ چیف سیکرٹری نے مختلف سیکرٹریوں سے رائے مانگی ہے تاکہ اس حوالے سے وزیر اعلیٰ کو رپورٹ بھیجی جا سکے۔

متعلقہ عنوان :