انسانیت کے لیے سب کو مل کر کام کرنا ہو گا ،صدیق الفاورق

اقلیتوں کے لیے یونیورسٹیز کے قیام سے دنیا بھر میں پاکستان کا امیج بہترہو گا ، چیئرمین متروکہ املاک بورڈ قومی اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کی صدیق الفاروق سے ملاقات بیٹے کی وفات پر تعزیت کی

بدھ 9 نومبر 2016 19:29

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 نومبر2016ء) چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ محمد صدیق الفاروق نے کہا ہے کہ ملک اور مذہب جوبھی ہو ہم سب نے ملک کر انسانیت کے لیے کام کرنا ہے بابا گورو نانک یونیورسٹی اور گندھارا یونیورسٹی کے قیام کے لیے وزیر اعظم کی مکمل سرپرستی حاصل ہے اور ان پراجیکٹ پر تیزی سے کام جاری ہے یہ یونیورسٹیاں جدید علوم اور سہولیات سے آراستہ ہوں گی یہ باتیں انہوںنے اس سلسلہ میں قائم ایڈوائزری کمیٹی کے کامسٹس یونیورسٹی میں منعقدہ تیسرے اجلاس سے خطاب اور بعد ازاں میڈیا کے نمائندوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہیں ،انہوںنے مزید کہا کہ ان یونیوسٹیز کے ذریعے دنیا بھر سے اقلتوں سے رابطہ بڑھے گا اور جسکی وجہ سے مذہبی سیاحت کے ساتھ ساتھ قومی معیشت میں اضافہ ہو گی ،وزیر اعظم پاکستان جنوری 2017میں بابا گورو نانک انٹرنیشنل یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھیں گے پراجیکٹ ڈائریکٹر سمیت دیگر پوسٹوں کے لیے میرٹ اور قابلیت کی بنیاد پر بھر تیاں کی جائیں گی ۔

(جاری ہے)

ہمارا مقصد نہ صرف اقلیتوں کے اعتماد میں اضافہ ہے بلکہ دنیا بھر میں پاکستان کے سافٹ امیج میں بہتری بھی لانا ہے تاکہ دنیا بھر میں پاکستان کو اقلیت نواز ملک سے جانا جائے ۔یونیورسٹی کے قیام کے لیے ملک کے نامور ماہرین تعلیم اور تعلیمی اداروں کے سربراہان مل کر ان پراجیکٹس پر کام کر رہے ہیں ۔ اجلاس میں نسرین مہدی ،کرنل (ر)مبشر جاوید ، اسماعیل درانی ،عائشہ حامد ،الیگزینڈر جان ملک ،عزت جہاں ،کانجی رام ،شاہد صدیقی ،قیصر جاوید ،شاہد سرویا ،شیخ محمد جاوید ،طاہر نعیم سمیت دیگر نے شرکت کی ۔

کمیٹی کی فوکل پرسن نسرین مہدی نے یونیورسٹیز کے پراجیکٹ کے حوالے سے اب تک کی کارکردگی بارے مکمل رپورٹ پیش کی ۔دریں اثناء قومی اسمبلی کے قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ نے بنی گالا میں چیئرمین بورڈ محمد صدیق الفاروق سے انکی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور ان سے انکے جواں سالہ بیٹے علی فاروق کی وفات پر تعزیت کرتے ہوئے انتہائی دکھ کا اظہارکیا اورمرحوم کی مغفرت کے لیے فاتحہ خوانی کی ۔ چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ محمد صدیق الفاروق بابا گورو نانک اور کندھارا یونیورسٹیز کی ایڈوائزری کمیٹی کے تیسرے اجلاس سے خطاب کر رہے ہیں ،نسرین مہدی و دیگرہمراہ ہیں