لوڈشیڈنگ کے مستقل خاتمہکے لیے بجلی کے ترسیلی نظام میں مطلوبہ اصلاح کی جائے ،ناصر سعید

بدھ 9 نومبر 2016 19:29

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 نومبر2016ء) لوڈشیڈنگ کے دورانیہ میں آزمائشی طور پر پچاس فیصد کمی موجودہ حکومت کا قابل ستائش اقدام ہے ․اسے مستقل کرنے کے لیے بجلی کے ترسیلی نظام میں مطلوبہ اصلاح کی جائے ․ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق نائب صدر ناصر سعید نے بدھ کے روز جاری کردہ اپنے بیان میں کہا ہے کہ گلی سڑی اور ٹوٹی پھوٹی تاروں کے بدلنے کی اشد ضرورت ہے ۔

ٹوٹی اور بار بار مرمت کردہ تاریں لائن لاسز کے علاوہ آگ لگنے اور حادثات کا سبب بنتی ہیں ․انہوں نے کہا ہے کہ مارکیٹوں اور کارو باری مراکزمیں ترسیلی نظام کی اصلاح کے لیے مارکیٹ انجمنوں کے نمائیندوں کا تعاون حاصل کیا جائے ․اسی طرح گلی محلوں میں جگہ جگہ ٹوٹی اور لٹکتی تاروں کو بد لنا بے حدضروری ہے ․ ناصر سعید نے کہا ہے جن علاقوں میں لوگ کنڈے لگا کر یا کسی اور ذریعہ سے بجلی استعمال کرتے ہیں لیکن بل ادا نہیں کرتے انہیں موجودہ رعایت سے مستفید ہونے کا کوئی حق نہیں البتہ بجلی کی چوری روکنے کے لیے کسی تھرڈ پارٹی کی خدمات حاصل کی جائیں ۔

(جاری ہے)

ناصر سعید نے کہا ہے کہ بالعوم بجلی چوری بجلی کمپنی کے اہلکاروں کے ساتھ ملی بھگت سے ہوتی ہے اور جہاں کہیں بجلی چوری پکڑی جائے وہاں متعلقہ میٹر ریڈر اور ایس ڈی کو اس کا ذمہ دار ٹھہرایا جائے ․۔ (قیوم زاہد)

متعلقہ عنوان :