پاناما پیپرز اور میگا کرپشن پر تحریک انصاف کی تحریک سے حالات بہت تیزی سے تبدیل ہوئے ہیں ، ڈاکٹر مراد راس

بدھ 9 نومبر 2016 19:29

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 نومبر2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر مراد راس نے کہا ہے کہ پاناما پیپرز اور میگا کرپشن پر تحریک انصاف کی شروع کی ہوئی تحریک سے حالات بہت تیزی سے تبدیل ہوئے ہیں اور عدالت عظمیٰ میں حکومت اور تحریک انصاف نے پاناما لیکس کے معاملے کی تحقیقات کے لئے انکوائری کمیشن کے قیام پر جس رضا مندی کا اظہار کیا ہے‘ وہ پوری قوم کے لئے باعث اطمینان ہے۔

(جاری ہے)

اپنے دفتر میں کارکنوں کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے پاناما لیکس کے مقدمے کی سماعت شروع کر دی ہے تو حکومت عدالتی فیصلے کا انتظار کیا جانا چاہیے‘ دنیا میں تنازعات کے حل کا یہی مہذب طریقہ ہے، اس سے ہٹ کر جو بھی طریقہ اختیار کیا جائے گا وہ ملک و قوم کے لئے نقصان دہ ہوگا۔ وزیر اعظم نواز شریف پر اپنے خاندان کے حوالے سے بھاری ذمہ داری عائد ہوگئی ہے کہ وہ اپنے بچوںکا دفاع سرکاری ذرائع اور میڈیا کی طاقت سے نہ کریں اور اس نازک موڑ پر بالغ نظری اور سنجیدگی کا مظاہرہ کریں۔ سپریم کورٹ میں سماعت کے دوران اپنے حق میں پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا میں تشہیر کی بجائے اپنے اہل خانہ کی پوشیدہ جائیدادوں کے گوشوارے جمع کرائیں۔