فیصل آباد، ٹریفک وارڈن نے ایمانداری کی نئی مثال قائم کر دی ، لاوارث ملنے والی 08لاکھ مالیت کی اشیاء شہری کو واپس کر دی

بدھ 9 نومبر 2016 19:28

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 نومبر2016ء) ٹریفک وارڈن نے لاوارث ملنے والی 08لاکھ مالیت کی اشیاء شہری کو واپس کرکے ایمانداری کی نئی مثال قائم کر دی محکمہ کی نیک نامی کا باعث بننے والے ٹریفک وارڈنز محکمہ کے ماتھے کا جھومر ہیں ٹریفک وارڈن کو اچھی روایت قائم کرنے پر محکمانہ تعریفی سرٹیفیکیٹ سے نواز ا گیا ایمانداری اور محنت سے فرائض منصبی نبھانے والے ٹریفک وارڈنز شاباش کے مستحق ہیں جنہیں محکمہ میں انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے ان خیالات کا اظہار چیف ٹریفک آفیسر عارف شہباز خان وزیر نے گمشدہ سامان کی واپسی کی تقریب کے موقع پر کیا تفصیلات کے مطابق ٹریفک وارڈن عاصم رشید کوہ نور چوک میں ڈیوٹی پر موجو دتھا کہ اسے کچھ اشیاء اور پر س ملا جس پر اس نے اپنے افسران کو آگاہ کرنے کے بعد ان اشیا ء کے مالک کی تلاش شروع کر دی کافی کوششوں کے بعد ثاقب نامی شخص جو کہ ریلوے کالونی کا رہاشی تھا کے بارے معلوم ہوا کہ وہ ان اشیاء کا مالک ہے ان اشیاء میں ضروری کاغذات تھے جو کہ خاصی مالیت کے حامل تھے جانچ پڑتال کے بعد پرس جس میں اے ٹی ایم کارڈ کے علاوہ غیر ملکی کرنسی اور دیگر قیمتی اشیا ء تھیںجنہیں اس شخص کے حوالے کر دیاگیا اس پر چیف ٹریفک آفیسر نے ٹریفک وارڈن کی ایمانداری کو مدنظر رکھتے ہوئے اسے محکمانہ تعریفی سرٹیفیکیٹ سے بھی نوازاگیا۔

متعلقہ عنوان :