لاہور، گیس پائپ لائن پھٹنے سے 3 افراد شدید زخمی

بدھ 9 نومبر 2016 19:27

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 نومبر2016ء) الطاف کالونی میں گیس پائپ لائن پھٹنے سے 3 افراد شدید زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق الطاف کالونی میں گیس لیکج سے گیس پائپ لائن پھٹ گئی، لائن پھٹنے سے تین افراد شدید زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

گیس پائپ لائن پھٹنے سے علاقے کو گیس کی فراہمی معطل ہوگئی ہے، حادثے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو اہلکار اور سوئی ناردرن گیس کا عملہ موقع پر پہنچ گیا۔

سوئی ناردرن گیس کے عملے نے پیچھے سے گیس کی سپلائی بند کردی ہے اور پائپ کی مرمت کا کام شروع کردیا۔ریسکیو اہلکاروں نے زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد کی فراہمی کیلئے سروسز ہسپتال منتقل کردیا۔اہل علاقہ کا کہنا تھا کہ سوئی ناردرن گیس کو بارہا گیس لیکج کی شکایات کی گئیں لیکن حکام کی جانب سے کوئی نوٹس نہیں لیا گیا اور آج یہ افسوسناک واقع پیش آیا۔

متعلقہ عنوان :