ڈائو یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسزکراچی تین روزہ بین الاقوامی سمپوزیم کا انعقاد کریگی

بدھ 9 نومبر 2016 19:27

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 نومبر2016ء) ڈائو یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسزکراچی،سلطان زین العابدین یونیورسٹی ملایشیاء کے باہمی اشترک سے موٹاپے اور معیارِ زندگی پر تین روزہ بین الاقوامی سمپوزیم کا انعقاد کررہی ہے۔ یہ سمپوزیم 15 سے 17/نومبر۶۱۰۲ئ؁ تک ڈائو یونیورسٹی اوجھا کیمپس میں منعقد کی جائے گی۔ اس کانفرنس کا موضوع زندگی کے معیار کو بہتر بنانے کیلئے موٹاپے سے لڑائی ہے۔

اس سمپوزیم کے انعقاد کا مقصدزندگی کو متاثر کرنے والے موٹاپے جسے اہم مسئلے کو نہ صرف اجاگر کرناہے بلکہ موٹاپے سے ہونے والے طبی نقصانات اور موٹاپے کو کم کرنے کی حکمت عملی تیار کرنا ہے۔ اس سمپوزیم میںکنسلٹینٹ، بنیادی سائنس محقیقین، کمیونٹی ہیلتھ کے ماہرین ، فزیوتھراپسٹ، جنرل ڈاکٹرز، پوسٹ گریجوایٹ طلبائو طالبات کو ایک پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے جسکے تحت موٹاپے پر بنیادی تحقیق اور اسلامی نظریات کے تحت معیار زندگی کو بہتر بنانے کیلئے حکمت عملی تیار کرنا ہے۔

(جاری ہے)

مذکورہ سمپوزیم میں ملکی اور بیرونی ماہرین اور مقررین موٹاپے پر جدید اور بین العقوامی تحقیق کے بارے میںنہ صرف آگاہ کرئینگے بلکہ اپنے تحقیقی مقالے بھی پیش کرینگے۔ اس کانفرنس میں شواہد کی بنیاد پر تحقیق اور طب کے میدان میں نئے اور جدید ٹیکنالوجی پر زور دیا جائے گا۔ یہ سمپوزیم لیکچرز، سمپوزیم اور عوامی آگاہی سیمنار پر مرکوز ہے۔ اس کانفرنس کی کور کمیٹی میں ڈائو یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر مسعود حمید خان، پرو وائس چانسلر پروفیسر محمد مسرور اور سلطان زین العابدین یونیورسٹی کی ماہدزیرامحمد شامل ہیں۔ #