احسن اقبال جمعہ کو آئی سی سی بی ایس جامعہ کراچی میں جدید مشین ’’این ایم آر اسپیکٹرومیٹر‘‘کا افتتاح کریں گے

بدھ 9 نومبر 2016 19:27

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 نومبر2016ء) وفاقی وزیرِبرائے منصوبہ بندی، ترقی اور اصلاحات پروفیسر ڈاکٹر احسن اقبال جمعہ کو بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی علوم (آئی سی سی بی ایس) جامعہ کراچی میں ایک انتہائی جدید مشین ’’این ایم آر اسپیکٹرومیٹر‘‘کا افتتاح کریں گے، افتتاحی تقریب میں این ایم آر اسپیکٹرواسکوپی (Solving Problems with NMR Spectroscopy, Second کے موضوع پر ایک بین الاقوامی کتاب کی رونمائی بھی ہوگی، یہ کتاب معروف پاکستانی سائنسدان، اعلیٰ تعلیمی کمیشن پاکستان کے سابق سربراہ اور سابق وفاقی وزیر برائے سائنس اور ٹیکنالوجی پروفیسر ڈاکٹر عطا الرحمن، آئی سی سی بی ایس جامعہ کراچی کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چوہدری اور ڈاکٹر عطیة الوہاب نے مشترکہ طور پر تصنیف کی ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار آئی سی سی بی ایس جامعہ کراچی کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چوھدری نے بدھ کو بین الاقوامی مرکز میں ایک اجلاس کے دوران کیا۔انھوں نے کہا افتتاحی تقریب کا باقاعدہ انعقاد جمعہ کو صبح10:40 پر پروفیسر سلیم الزماںصدیقی آڈیٹوریم میں ہوگا، جس میں وفاقی وزیر پروفیسر ڈاکٹر احسن اقبال خصوصی خطاب کرینگے جبکہ شیخ الجامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر محمد قیصر، آئی سی سی بی ایس جامعہ کراچی کے سرپرستِ اعلیٰ پروفیسرڈاکٹر عطا الرحمن، آئی سی سی بی ایس جامعہ کراچی کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چوھدری، سوئٹزرلینڈ کے پروفیسرڈاکٹر ڈینیل سی ہوسیلے، ڈاکٹر پنجوانی میموریل ٹرسٹ کی چیئر پرسن نادرہ پنجوانی اور حسین ابراہیم جمال فاونڈیشن کے سربراہ عزیز جمال بھی افتتاحی تقریب سے خطاب کرینگے۔

متعلقہ عنوان :