اسلام آباد بار کونسل کا عدالتی امور کا بائیکاٹ سینکڑوں مقدمات کی سمات التواء کا شکا

سائلین پریشان حال گھروں کو لوٹ گئے ر

بدھ 9 نومبر 2016 19:27

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 نومبر2016ء) اسلام آباد بار کونسل کی جانب سے عدالتی امور کا بائیکاٹ سینکڑوں مقدمات کی سمات التواء کا شکار ہو گئی، سائلین پریشان حال گھروں کو لوٹ گئے ، تفصیلات کے مطابق تحصیل دفتر منتقلی کے باعث وکلاء کے عدالتی بائیکاٹ نے کیسز کی سماعت پر آئے ہوئے سائلین کو خون کے آنسو رلا دیا، ضلعی کچہری اسلام آباد میں سائلین نے آن لائن سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئے روز دھرنوں، جلوسوں، بائیکاٹوں اور ہڑتالوں کے باعث غریب عوام کے پیسے کیساتھ ساتھ وقت کابڑی طرح ضائع ہوتا ہے، آئے روز مقدمات کی پیروی کے لیے اور آئندہ سماعت کی تاریخ لئے لوٹ جانا مشکلات میں اضافے کا سبب بنتا ہے، سیاستدان، جج صاحبان، وکلاء برادری اور سول سوسائٹی کے ارکان سائلین کی پریشانیوں کو سمجھتے ہوئے آئے روز عدالتی بائیکاٹ سے گریز کریں تاکہ عوام ذلیل و خوار ہونے سے بچ سکے، سائلین نے چیف جسٹس آف پاکستان انور ظہیر جمالی سے آئے دن عدالتی امور کے بائیکاٹ کا ازخود نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

(وقار/حسن)