اے این ایف کی مختلف شہروں میں کارروائیاں، 7 ارب 60 کروڑ روپے مالیت کی 1.4 ٹن منشیات برآمد

منشیات فروش گرفتار، 5گاڑیاںضبط کر لیں

بدھ 9 نومبر 2016 19:26

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 نومبر2016ء) اے این ایف نی قلعہ عبدللہ، اسلام آباد،راولپنڈی، اٹک، لاہور، فیصل آباد،پشاور، حیدرآباد، اور کراچی کے علاقوں میں عمل میں لائی گئی 19ملک گیر کاروائیوں کے دوران 7ارب 60کروڑروپے بین الااقوامی مالیت کی 1.4 ٹن منشیات برآمدکرلیں۔ برآمد شدہ منشیات میں1.359ٹن ہیروئن،42.6 کلوگرام چرس اور 7کلوگرام افیون شامل ہے۔

ان کاروائیوں کے دوران منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث 2خواتین سمیت 28 ملزمان کو گرفتارکیاگیا،جبکہ 5گاڑیاں قبضے میں لی گئیں۔ اے این ایف کوئٹہ نے خفیہ اطلاعات پر مبنی ایک کاروائی عمل میں لاتے ہوئے کلی کلان ، تحصیل چمن، ضلع کلہ عبداللہ سی 1345کلوگرام ہیروئن قبضے میں لے لی ، جوایک غیرآبادمقام پرذخیرہ کی گئی تھی ۔

(جاری ہے)

منشیات کی یہ کھیپ کسی دیگر گروہ کے حوالے کئے جانے کے بعد کسی محفوظ جگہ پر منتقل کرنے کی غرض سے چھپائی گئی تھی۔

اے این ایف راولپنڈی نے اقبال شہید ٹول پلازہ، جی ٹی روڈ ،اٹک سے ایک ٹویوٹا ہائی ایس نمبر RPT-8879 کو قبضے میں لے کر اس اندر چھپائی گئی 10 کلوگرام چرس برآمد کر لی اور گاڑی کے ڈرائیور عباس خان نامی ملزم کو موقع پر گرفتار کر لیا۔ دوسری کاروائی کے دوران، اے این ایف راولپنڈی نے ایک ٹویوٹا کیمری کار نمبر VU-528 کو کوہ نور ملز بس اسٹاپ ، راولپنڈی سے قبضے میں لے کر اس میں چھپائی گئی 5 کلوگرام ہیروئن برآمد کر لی، جبکہ گاڑی میں موجود دو افراد شاہ حسین اور خیال محمد نامی ملزمان کو موقع پر گرفتار کر لیا گیا۔

تیسری کاروائی کے دوران ، اے این ایف راولپنڈی نے اقبال شہید ٹول پلازہ ، جی ٹی روڈ ، اٹک سے خیبر ایجنسی کے رہائشی نوروز خان اور اسلام آباد کے رہائشی سید قاسم علی نامی دو ملزمان کو حراست میں لے کر ان کے ذاتی قبضے سے 4 کلو گرام چرس اور 1 کلوگرام افیون برآمد کر لی۔ چوتھی کاروائی کے دوران ، اے این ایف راولپنڈی نے برہان موٹر وے انٹر چینج سے چارسدہ کے رہائشی سہیل خان اور پشاور کے رہائشی شاہ جہان کو گرفتار کرکے ان کے ذاتی قبضے سے 4 کلوگرام چرس برآمد کرلی۔

پانچویں کاروائی کے دوران ، اے این ایف راولپنڈی نے پشاور کے رہائشی دو ملزمان محمد عبداللہ اور اسکی خاتون ساتھی زبیدہ بی بی کو گولڑہ موڑ بس اسٹاپ، مین جی ٹی روڈ، راولپنڈی سے گرفتار کر کے ان کے ذاتی قبضے سے 4کلوگرام چرس برآمد کر لی۔ چھٹی کاروائی کے دوران ،اے این ایف راولپنڈی نے نثار احمد نامی گجرات کے رہائشی ملزم کو گولڑہ موڑ بس اسٹاپ، مین جی ٹی روڈ، راولپنڈی سے گرفتار کر کے اس کے ذاتی قبضے سے 4 کلوگرام افیون برآمد کر لی۔

ساتویں کاروائی کے دوران ، اے این ایف راولپنڈی نے پشاور کے رہائشی دو ملزمان محمد گُل اور مبین کو چونگی نمبر 26 بس اسٹاپ، اسلام آباد سے گرفتار کر کے ملزمان کے ذاتی قبضے سے 3 کلوگرام چرس برآمد کر لی۔ آٹھویں کاروائی کے دوران، اے این ایف راولپنڈی نے چکوال کے رہائشی محمد زوار نامی موٹر سائیکل نمبر RIM-1927 پر سوار ملزم کو ایبٹ آباد موڑ، جی ٹی روڈ ، حسن ابدال، اٹک سے گرفتار کرکے اس کے ذاتی قبضے سے 3 کلوگرام چرس برآمد کر لی۔

نویں کاروائی کے دوران، اے این ایف راولپنڈی نے ترنول بس اسٹاپ ، اسلام آباد سے قاسم گُل نامی خیبر ایجنسی کے رہائشی ملزم کو گرفتار کر کے اس کے ذاتی قبضے سے 1 کلوگرام چرس برآمد کر لی۔ دسویں کاروائی کے دوران ، اے این ایف راولپنڈی نے ترنول بس اسٹاپ، مین جی ٹی روڈ ، اسلام آباد سے ایک سوزوکی پک اپ نمبر ADA-538 کو حراست میں لے کر اس کے ڈرائیور محمد الیاس نامی ملزم کو موقع پر گرفتار کر لیا اور گاڑی کی تلاشی کے نتیجے میں 500گرام چرس برآمد کر لی۔

اے این ایف لاہورنے ٹھوکر نیاز بیگ بس اسٹاپ ، ملتان روڈ ،لاہور سے ایک سوزوکی مہران کار نمبر MNN-2443 کو قبضے میں لے کر اس میں چھپائی گئی 8کلوگرام ہیروئن برآمد کر لی۔ گاڑی میں موجود پشاور کے رہائشی دو ملزمان ولید بنگش اور محمد بلال کو موقع پر گرفتار کر لیا گیا۔ دوسری کاروائی کے دوران ، اے این ایف لاہور نے کوہستان بس اسٹاپ ، فیصل آباد سے پشاور کے رہائشی عمران رضا اور فیصل آباد کے رہائشی محمد عمر کو گرفتار کرکے ان کے ذاتی قبضے سے 2.4کلوگرام چرس برآمد کرلی۔

تیسری کاروائی کے دوران ، اے این ایف لاہور نے ٹوٹل پٹرول پمپ، بالمقابل نیازی بس اسٹینڈ، بند روڈ ،لاہور پشاور کے رہائشی نور جان نامی ملزم کو گرفتار کر کے اس کے ذاتی قبضے سے 2 کلوگرام افیون برآمد کر لی۔ چوتھی کاروائی کے دوران ،اے این ایف لاہور نے بلتستان کے رہائشی سید عادل نامی ملزم کو مین موٹر وے ٹول پلازہ، فیصل آباد سے گرفتار کر کے اس کے ذاتی قبضے سے 700 گرام چرس برآمد کر لی۔

اے این ایف پشاور نے خیبر ایجنسی کے رہائشی حضرت اللہ اور اس کی خاتون ساتھی سعیدہ کو مین موٹر وے ٹول پلازہ پشاور سے گرفتار کر کے ان کے ذاتی قبضے سے 2 کلوگرام چرس برآمد کر لی۔ دوسری کاروائی کے دوران ، اے این ایف پشاور نے ایک مسافر وین سے دو ملزمان ذیشان اور اکبر علی کو گرفتار کر کے ان کیذاتی قبضے سے 1.1کلو گرام ہیروئن برآمد کر کے اسے گرفتار کر لیا۔

اے این ایف کراچی نے ریلوے کراسنگ ، پاک کولا فیکٹری، سائیٹ ایریا ، حیدر آباد میں چھاپہ مار کر 4 کلوگرام چرس برآمد کر لی۔ دوسری کاروائی کے دوران ،اے این ایف کراچی نے لعل زاد نامی بدنام زمانہ منشیات فروش کے ڈاڈیکس چادر فیکٹری، پختون آباد، منگھو پیر روڈ، کراچی میں واقع اڈے پر چھاپہ مار کر مغربی کراچی کے رہائشی تین ملزمان رحمان زادا، شہزاد اورذاکر اللہ نامی 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا جن کے قبضے سے 4 کلوگرام چرس برآمد ہوئی۔ تمام مقدمات اے این ایف کے متعلقہ تھانوں میں درج کر لئے گئے ہیں اور مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :