شربت گلہ پشاور سے بے دخلی کے بعد کابل پہنچ گئی ، افغان صدر اشرف غنی سے صدارتی محل میں ملاقات

بدھ 9 نومبر 2016 19:24

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 نومبر2016ء) افغان خاتون شربت گلہ پشاور سے بے دخلی کے بعد افغانستان کے دارالحکومت کابل پہنچ گئی،شربت گلہ نے افغان صدر اشرف غنی نے صدارتی محل میں ملاقات کی۔

(جاری ہے)

افغان خاتون شربت گلہ پشاور سے بے دخلی کے بعد افغانستان کے دارالحکومت کابل پہنچ گئی جہاں انہوں نے افغان صدر اشرف غنی سے صدارتی محل میں ملاقات کی ،اس موقع پر خواتین اراکین بھی موجود تھیں ،شربت گلہ کا صدارتی محل میں پرتپاک استقبال کیا گیا،افغان صدر اشرف غنی نے شربت گلہ کو خوش آمدید کہتے ہوئے علاج معالجے کی یقین دہانی کرائی،افغان صدر نے پاکستان میں افغان سفارت خانے کے تعاون پر شکریہ بھی ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :