تعلیم کے بغیر کوئی قوم ترقی نہیں کر سکتی ،احمد اقبال

ہمیں بانیان پاکستان کے فرمودات پر عمل پیرا ہو کر تعلیم کو عام کرنا ہو گا

بدھ 9 نومبر 2016 19:24

راولپنڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 نومبر2016ء) ) معروف ماہر تعلیم احمد اقبال نے کہاہے کہ ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے فلسفے کی روشنی میں تعلیم کے بغیر کوئی قوم ترقی نہیں کر سکتی، ہمیں بانیان پاکستان کے فرمودات پر عمل پیرا ہو کر تعلیم کو عام کرنا ہو گا ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے فیڈرل گورنمنٹ ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشن (ایف جی ای آئی )کے زیر اہتمام ایف جی پبلک سکول برائے طلباء طارق آباد میں منعقدہ تقریری مقابلے اور یوم اقبال کے موقع پر بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

تقریری مقابلوں میں طلباء کی شاندار کارکردگی کو سراہتے ہوئے مہمان خصوصی احمد اقبال نے کہاکہ تعلیم وہ واحد ہتھیار ہے جس کی بدولت اغیار کی سازشوں کا مقابلہ کیاجاسکتا ہے اور جدید دور سے ہم آہنگ ٹیکنالوجی سے استفادہ کرتے ہوئے ترقی یافتہ قوموں کی دوڑ میں شامل ہوا جاسکتا ہے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر تقریری مقابلے کے کامیاب شرکاء کو نقد انعامات کے ساتھ ساتھ تعریفی اسناد بھی دی گئیں ۔ایف جی پبلک سکول برائے طلباء طارق آباد کے پرنسپل افضل طاہر نے کامیاب طلباء کو مبارکباد دی اور اس طرح کے مقابلوں کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیا اور کہاکہ اس طرح کی سرگرمیوں سے طلباء کی صلاحیتوں میں خاطر خواہ اضافہ کے ساتھ ساتھ انہیں معلومات کا خزانہ بھی میسر ہو تا ہے ۔

متعلقہ عنوان :