حکومت آئندہ الیکشن 2018سے پہلے کینٹ کے تمام مسائل کے خاتمے کا تہیہ کیے ہوئے ہے ،ملک منصورافسر

بدھ 9 نومبر 2016 19:24

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 نومبر2016ء) مسلم لیگ ن کے رہنما وممبر کینٹ بورڈ راولپنڈی وارڈ7ملک منصورافسر نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وارڈ7میں ایم این ا ے ملک ابرار،ایم پی اے ملک افتخار کے تعاون سے عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے متعدد ترقیاتی منصوبے مکمل کراچکے ہیں ،مسلم لیگ ن کی حکومت آئندہ الیکشن 2018سے پہلے کینٹ کے علاقوں سے تمام مسائل کے خاتمے کا تہیہ کیے ہوئے ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہارانہوں نے چمن آباد میں گلی نمبر24کی تعمیر کے کام کامعائنہ کرنے کے دوران کیا ۔ انہوں نے کہا کہ گلی کی تعمیر پر30لاکھ روپے لاگت آئی ہے جس کیلئے فنڈز ایم این اے ملک ابرارنے فراہم کیے ہیں،ہم ان کے شکرگزار ہیں کہ انہوں نے علاقے کی تعمیر وترقی اور عوامی مسائل حل کرنے کیلئے ذاتی دلچسپی لیکر فنڈز کی فراہمی ممکن بنائی ،ملک منصورافسر نے کہا کہ الحمدللہ بلدیاتی الیکشن کے دوران عوام سے جووعدے کیے تھے وہ تقریبا پورے کردیے ہیں جو تھوڑے بہت رہ گئے ہیں وہ بھی آئندہ قومی الیکشن سے پہلے پہلے پورے کردینگے۔

متعلقہ عنوان :