مرغبانی کے بارے میں ایک ہفتے کا کورس14 نومبر2016 سے شروع ہوگا

بدھ 9 نومبر 2016 19:21

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 نومبر2016ء) پولٹری ریسرچ انسٹی ٹیوٹ مری روڈ شمس آباد ، راولپنڈی میں مرغبانی کے بارے میں ایک ہفتے کا کورس14 نومبر2016 سے شروع ہوگا ۔

(جاری ہے)

19نومبر تک جار ی رہنے والی ایک ہفتے کے اس کورس کے اوقات کار صبح 08:30 سے دوپہر 01:00 تک ہونگے۔ اس کورس کی کوئی فیس نہیں ہے ․ مرغبانی کے اس کورس میں شرکت کے خواہشمند خواتین و حضرات پولٹر ی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ, شمس آباد, مری روڈ , راولپنڈی سے درخواست فارم حاصل کرکے اپنی درخواستیں 14 نومبر2016کو صبح 09:00 تک دفتر میں جمع کرائیں۔